Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشیدشاہ کالفظ ’’مہاجر‘‘پربیان قابلِ مذمت ہے.لفظِ ’’مہاجر‘‘قرآن وسنت اورصحابہَ کرام سے نسبت رکھتاہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی۔


خورشیدشاہ کالفظ ’’مہاجر‘‘پربیان قابلِ مذمت ہے.لفظِ ’’مہاجر‘‘قرآن وسنت اورصحابہَ کرام سے نسبت رکھتاہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی۔
 Posted on: 10/18/2014
خورشیدشاہ کالفظ ’’مہاجر‘‘پربیان قابلِ مذمت ہے.لفظِ ’’مہاجر‘‘قرآن وسنت اورصحابہَ کرام سے نسبت رکھتاہے،سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی۔
کراچی:۔۔۔ 18اکتوبر2014
صدرمتحدہ بین المسلمین فورم پاکستان سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتہائی سنجیدہ اورسلجھے ہوئے رہنماء خورشیدشاہ کے لفظ مہاجرکوگالی سمجھنے پرسخت تنقیدکرتے ہوئے ایک بیان الیکٹرونک میڈیااوراخبارات کوجاری کیاہے جس میں ان کاکہناہے کہ ’’دی گریٹ مین الطاف حسین‘‘اورمتحدہ قومی موومنٹ سے سیاسی خوف کے باعث خورشیدشاہ نے اللہ رسول اللہ ﷺ اورقرآن وحدیثؐ کی عظمت اورتقدس کوبھی پامال کردیا۔لفظِ مہاجرالطاف حسین اور ایم کیوایم کی اختراع یااصطلاع ہرگزہرگزنہیں ہے بلکہ ہجرت اورمہاجرکالفظ توقرآن وحدیث میں متعددمقامات پراچھے اورمستحسن معنی میں استعمال ہوا ہے ،اس کی منجمعہ دیگرٹھوس دلیوں میں سے ایک یہ بھی کھلی دلیل ہے کہ خورشیدشاہ نے دنیاوی فائدے اٹھانے کے لئے مسلمانوں کی قومی اسمبلی کوحلال کرنے کے لئے جس دین اسلام سے وفاداری کاحلف اٹھایاتھااسی دین اسلام میں اسلامی مہینوں کاسن بھی ہجرت نبویﷺ اورمہاجرین صحابہ کے پیارے اورایمانی عمل ہجرت ہی کے نام پرسن ہجری کہلاتاہے۔قائداعظم محمدعلی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی عظیم الشان قیادت میں پاکستان بنانے کی خاطرتن من دھن قربان کرکے آنے والے سچے اورپکے مہاجروں کی اولادوں اورنسلوں کے قائدبے بدل محترم جناب الطاف حسین کی طرف سے لفظ مہاجرکوگالی کہنے والوں کومنہ توڑ جواب توآئے گاہی آئے گالیکن متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان سے منسلک علماء ومشائخ کی ایک کثیرتعدادکاخیرخواہانہ مطالبہ ہے کہ انتہاء پسندی کی خصلت سے جوتوہین لفظ مہاجرکی گئی ہے اس سے پاکستان اوراسلام کے لئے ہجرت کرنے والوں کی جوتوہین اوردل آزاری ہوئی ہے اس پرخورشیدشاہ معافی مانگیں۔


9/29/2024 8:24:16 PM