Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خورشید شاہ کا مہاجر قوم کے خلاف بیان کھلا تعصب اور نسل پرستانہ سوچ کا مظہر ہے،ایم کیو ایم بر طانیہ


خورشید شاہ کا مہاجر قوم کے خلاف بیان کھلا تعصب اور نسل پرستانہ سوچ کا مظہر ہے،ایم کیو ایم بر طانیہ
 Posted on: 10/18/2014
خورشید شاہ کا مہاجر قوم کے خلاف بیان کھلا تعصب اور نسل پرستانہ سوچ کا مظہر ہے،ایم کیو ایم بر طانیہ
اگر ہمارے آباؤ اجداد قیام پاکستان کے لئے جدوجہد نہ کرتے تو خورشید شاہ
اور ان جیسے کم ظرف لوگ آج بھی ہندؤں کے غلام ہوتے، ایم کیو ایم بر طانیہ
ایم کیو ایم برطانیہ کی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
لندن۔ 18اکتوبر2014
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی مہاجروں کے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا مہاجر قوم کے خلاف بیان کھلا تعصب اور نسل پرستانہ سوچ کا مظہر ہے۔مہاجر قوم وڈیروں اور جاگیرداروں کی رعایا نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور باشعور قوم ہے۔ماضی میں بھی کئی طرم خان مہاجروں کو صفحہء ہستی سے مٹانے اور بحیرہ عرب میں ڈبونے کے ناپاک خواب دیکھ چکے ہیں اور آج بھی خورشید شاہ اور ان جیسے متعصب وڈیرے مہاجر قوم کو اپنی رعایا اور غلام بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہیں یہ تاریخی حقیقت یاد رکھنی چاہئے کہ مہاجروں کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے سبب پاکستان معرض وجود میں آیا۔ خورشید شاہ کو مہاجروں کو گالی دینے کی بجائے ان کا احسان مند ہونا چاہئے کہ اگر ہمارے آباؤ اجداد قیام پاکستان کے لئے جدوجہد نہ کرتے تو خورشید شاہ اور ان جیسے کم ظرف لوگ آج بھی ہندؤں کے غلام ہوتے۔ اراکین آرگنائرنگ کمیٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی بجائے سندھ میں محاذ آرائی کی فضا پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان خلیج پیدا کی جاسکے۔

9/29/2024 8:27:52 PM