Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کی جانب سے ڈی سی آر سی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا


ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کی جانب سے ڈی سی آر سی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
 Posted on: 10/16/2014
ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کی جانب سے ڈی سی آر سی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سیمینار میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور، ادیب، کالم نگار، قلمکار، صحافی، بزنس کمیونٹی، فنکاروں، کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت 
کراچی۔۔۔ 16 اکتوبر 2014ء
ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنلز کے زیراہتمام جمعرات کی شام کی ڈی سی آرسی لان کلفٹن میں ’’نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت کیوں؟‘‘کے عنوان سے سیمینارکاانعقاکیاگیا۔منعقدہ سیمینارمیں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور، ادیب، کالم نگار، قلمکار، صحافی ،شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز،بزنس کمیونٹی، فنکاروں، کھلاڑیوں اور کلفٹن اورڈیفنس کے رہائشیوں سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینارمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست ڈاکٹر فاروق ستار ،محمودشام،آغامسعود،سیدسرداراحمد،متقدا منصور اور منگلہ شرمانے اظہار خیال کیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے اس پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رشید گوڈیل، وسیم اخترکے علاوہ حق پرست اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض رابطہ کمیٹی کے معاون ومعروف دانشوروکالم نگارغازی صلاح الدین نے انجام دیئے ۔سیمینارکاآغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پرقاری شاہدنے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اس کاترجمہ پیش کیا۔سیمینارکے انعقادکے سلسلے ڈی سی آرسی لان میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں لان کو پنڈال کادرجہ دیکراس میں پنڈال تیارکیاگیاتھاپنڈال میں سامنے کی جانب سے اسٹیج بنایا گیا تھا اسٹیج کے عقب میں اسکرین لگائی گئی تھی جس پرقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تصویرنمایاں تھی اسکرین پرNeed Of New Administrataive Unitsجلی حروف میں لکھاتھاجبکہ شرکاء کے لئے کرسیوں کااہتمام کیاگیا۔

9/29/2024 8:23:39 PM