Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین


نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2014
نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
نئے انتظامی یونٹس کے قیام کامعاملہ کوئی زبانی ،کلامی اورہوائی بات نہیں بلکہ یہ معاملہ حقائق کوسننے ، سنانے ، سمجھنے اورسمجھانے کاہے
نئے انتظامی یونٹس کے معاملے کونفرت اورتعصب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے حقائق کی نظرسے دیکھاجائے
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس معاملے کو سمجھنے کے بجائے نفرت کانشانہ بنایاجارہاہے
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام’’ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت ‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب 
کراچی۔۔۔ 16 اکتوبر2014ء

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کاقیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے اب انکارنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے یہ بات آج ڈیفنس اینڈ کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے سیمینار سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کاموضوع ’’ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت ‘‘ تھا۔ اس سیمینارمیں ملک کے ممتاز دانشوروں،ادیبوں ، سینئرصحافیوں ، کالم نگاروں، سابق بیورکریٹس اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کامعاملہ کوئی زبانی ،کلامی اورہوائی بات نہیں بلکہ یہ معاملہ حقائق کوسننے ، سنانے ، سمجھنے اورسمجھانے کاہے تاکہ اس معاملے کونفرت اورتعصب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے حقائق کی نظرسے دیکھاجائے اور حقاق کی روشنی میں اسے حل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس معاملے کوسمجھنے سے گریز کیاجارہاہے اور اسے سمجھنے کے بجائے نفرت کانشانہ بنایاجارہاہے۔جناب الطاف حسین نے سیمینار میں دانشوروں اورسینئرصحافیوں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر کوسراہااورکہاکہ نئے انتظامی یونٹس کے موضوع پر کی جانے والی تقاریرمیں علم اورمعلومات کاذخیرہ ہے لہٰذا ان کو کتابچے کی شکل میں مرتب کیاجائے تاکہ اسے عوام خصوصاً نوجوانوں میں تقسیم کیاجائے اورانہیں اس معاملے سے آگاہی حاصل ہوسکے اوروہ نعروں اورحقائق میں تمیزکرسکیں۔ انہوں نے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ’’ صوبے کیوں ضروری ہیں‘‘ کے عنوان سے نہایت شاندارکتاب مرتب کرنے پر ممتاز دانشور اور کالم نگار خلیل نینی تال والا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

9/29/2024 8:29:27 PM