Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے ، گلفراز خان خٹک


ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے ، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 10/16/2014
ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے ، گلفراز خان خٹک 
نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے مخالف نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور متعصبانہ عمل بند کردیں، گلفراز خان خٹک 
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت ناظم آباد یوسی 7میں منعقدہ پختون کارکنان ، ہمدردوں اورعمائدین کے اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کا قیام فی الفور عمل میں لایاجائے اور جو نام نہاد قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر واویلا مچا رہی ہیں وہ ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کی مخالف ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد یوسی 7میں منعقدہ پختون کارکنان ، ہمدردوں اور عمائدین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، پی او سی کے انچارج شیر علی آفریدی اور اراکین بھی موجود تھے ۔ گلفراز خان خٹک نے کہاکہ دنیا بھر میںآج جو ممالک ترقی یافتہ ہیں انہوں نے قومی یکجہتی ، ترقی اور استحکام کیلئے زیادہ سے زیادہ انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس قائم کئے جس سے نہ صرف ان ممالک کے لوگوں کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوا بلکہ یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ انتظامی یونٹس کے قیام سے ممالک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کے مخالف عوامی حقوق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور عوام کو محرومیوں اور انصافیوں کی دلدل میں دھکیلے رکھنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ کرکے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی ترجمانی ہے اورمظلوم قومیتوں کے حقوق کی ببانگ دہل ترجمانی کرنے پر اس سے قبل بھی جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر بے ہودہ ، شرمناک ، زہر آلود اور جھوٹے الزامات عائد کئے گئے جن کی حقیقت ایک ایک کرکے عوام کے سامنے کھلتی رہی ہے ۔ گلفراز خان خٹک نے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کے قیام کے مخالف نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور متعصبانہ عمل بند کردیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں ۔ 

9/29/2024 8:26:31 PM