Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم کے وفد کی مزارپر حاضری و فاتحہ خوانی


شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم کے وفد کی مزارپر حاضری و فاتحہ خوانی
 Posted on: 10/16/2014
شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پرایم کیو ایم کے وفد کی مزارپر حاضری و فاتحہ خوانی 
وفد نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی
چادر چڑھائی اور خان لیاقت علی خان سمیت تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کی 
وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل ، عارف خان ایڈوکیٹ ، محترمہ نسرین جلیل و دیگر شریک تھے 
کراچی ۔۔16؍ اکتوبر 2014ء 
ایم کیو ایم کے وفد نے جمعرات کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پر قائد اعظم کے مزار سے ملحق خان لیاقت علی خان کے مزار پر حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہید خان لیاقت علی خان سمیت ر تحریک آزادی پاکستان کے شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ۔ بعد ازاں وفد نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مراز پر بھی حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ بھی رکھا۔ وفد نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی مغفرت ، پاکستان میں امن و امان ،استحکام اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، رشید گوڈیل ، عار ف خان ایڈوکیٹ ، محترمہ نسرین جلیل اور معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین بھی موجود تھے ۔

9/29/2024 8:27:34 PM