Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید ملت خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین


شہید ملت خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2014
شہید ملت خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، الطاف حسین 
شہید خان لیاقت علی خان وفا اور خلوص کا پیکر تھے ،اُن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، الطاف حسین 
پاکستان کے قیام کیلئے خان لیاقت علی خان نے اپنی تمام دولت ہی نہیں بلکہ اپنی جان بھی ملک و قو م کیلئے قربان کردی، الطاف حسین 
قوم نے خان لیاقت علی خان کو شہید ملت کا لقب دیا لیکن اُن کے قتل کے اصل اسباب سے قوم آج بھی محروم ہے، الطاف حسین 
63ویں برسی کے موقع پر شہید ملت خان لیاقت علی خان کو پوری قوم زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔16، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نواب خان لیاقت علی خان کے قتل کے اصل اسباب پر آج تک پردہ پڑا ہوا ہے اور اگر پاکستان کے حکمرانوں کو ملک کی صحیح سمت اور ترقی کی منازل متعین کرنی ہے تو خان لیاقت علی خان کے قتل سمیت مہاجروں پر کئے جانے والے مظالم ، قتل و غارتگری کے واقعات اور سانحات کی تحقیقات کرکے اصل حقائق سے ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور پاکستان میں غریب و متوسط طبقے کی قیادت کا انقلاب ضرورآئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خان لیاقت علی خان وفا اور خلوص کا پیکر تھے ، ملک و قوم کی بد قسمتی یہ رہی کہ انہیں راولپنڈی کے ایک جلسے میں گھناؤنی سازش کے تحت بیدردی سے شہید کردیا گیا اور قتل کی تحقیقات سرد خانے کی نذر کردی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ قوم نے لیاقت علی خان کو شہید ملت کا لقب دیا لیکن اُن کے قتل کے اصل اسباب سے قوم آج بھی محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے خان لیاقت خان نے محنت و لگن ، خلوص نیت اور دلجمعی سے کام کیا اور اپنی تمام دولت ہی نہیں بلکہ اپنی جان بھی ملک و قو م کیلئے قربان کردی جس پر پوری قوم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ خان لیاقت خان شہید کے قتل کے اسباب اور اس کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں اور ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے مہاجروں کے خلاف مظالم اور ناانصافی کا سلسلہ بند کرایا جائے اور مہاجروں کے قتل عام کے جتنے بھی سانحات کرائے گئے ہیں ان کی تحقیقات کرکے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ، اس سلسلے میں انصاف کے تمام تقاضو ں کو پورا کرکے ملک کی ایک بڑی طبقہ آبادی میں پائے جانے والے احساس محرومی کی شدت میں کمی کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

9/29/2024 8:27:55 PM