Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہونیوالی مہنگائی پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارتشویش


بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہونیوالی مہنگائی پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارتشویش
 Posted on: 10/15/2014
بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہونیوالی مہنگائی پرحق پرست اراکین اسمبلی کااظہارتشویش 
تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب عوام کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی 
مہنگائی میں نمایاں اضافے کے باوجودپرائس کنٹرول سمیت تمام متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں جوحکمرانوں کی بے حسی اورناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے
غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے محروم ہوگئے ہیں 
غریب اپنااوربچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے خودسوزی اوراپنے جسم کے اعضاء کی فروخت جیسے سنگین اقدامات پرمجبورہیں
روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کافی الفورنوٹس لیاجائے اورغریب عوام پرٹیکسوں اورانہیں بجلی کے اضافی بل بھیجنے کاعمل بندکیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی۔۔۔15اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوراسے غریب عوام کے ساتھ سراسرظلم وناانصافی قراردیاہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعددودھ،دہی،سبزی،چینی چاول،آٹا ،گھی،خشک دودھ ،مصالحہ جات اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء میں روز بہ روز تیزی سے اضافہ ہورہاہے جبکہ بعض مقامات پردوکانداربھی غریب عوام سے من مانی قیمتیں وصول کرتے نظرآرہے ہیں جس کے باعث عوام پر مہنگائی کا بوجھ کئی گناہ بڑھ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چندماہ میں مہنگائی میں نمایاں اضافے کے باوجودپرائس کنٹرول سمیت تمام متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہیں اورکوئی ان سے پوچھنے والا نہیں جوحکمرانوں کی بے حسی اورناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایک جانب غریب عوام پرمہنگائی کابھاری بوجھ ڈالاجارہا ہے اورانہیں کسمپرسی کی کربناک زندگی پرمجبورکیاجارہاہے جبکہ دوسری طرف بجلی کے اضافی بل بھیج کراورٹیکسوں کابوجھ ڈال کرغریب عوام خصوصاًملازمت پیشہ افرادسے زندہ رہنے کاحق بھی چھینا جارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے محروم ہوگئے ہیں اوربچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے خودسوزی اوراپنے جسم کے اعضاء کی فروخت جیسے سنگین اقدامات پرمجبورہیں۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کافی الفورنوٹس لیاجائے اورغریب عوام پرٹیکسوں اورانہیں بجلی کے اضافی بل بھیجنے کاعمل بندکیاجائے

9/29/2024 8:29:05 PM