Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان اسد کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان اسد کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/13/2014
نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان اسد کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اس واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسد کے لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔ 13 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آبادمیں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان اسدکی ہلاکت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس مذموم واقعہ کے ذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ کراچی کے شہریوں کوکھلے عام دہشت گردی کانشانہ بنانے والے عناصر توشہرمیں دندنانے پھررہے ہیں لیکن پولیس ان عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے اپناسارا ذور معصوم نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کررہی ہے۔آج کاواقعہ بھی پولیس کی کھلی بربریت اورزیادتی کاتسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کے ذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اور کہا کہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن ان کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔

9/29/2024 8:27:16 PM