Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیموں کے خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کے سنگین منصوبے کے انکشاف پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش


کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیموں کے خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کے سنگین منصوبے کے انکشاف پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 10/13/2014
کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیموں کے خطرناک قیدیوں کو چھڑانے کے سنگین منصوبے کے انکشاف پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تشویش 
میں کافی عرصہ سے اس قسم کے خطرات سے آگاہ کررہا ہوں کہ دہشت گرد عناصر کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کررہے ہیں
کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نئے رہائش اختیار کرنے والے افراد پر نظر رکھیں 
عوام اگر کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو بروقت ناکام بنایا جاسکے۔ الطاف حسین 
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عوام اور سیکوریٹی اداروں کا تعاون ضروری ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 13 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی سینٹرل جیل کے قریب سرنگ بناکرجیل سے کالعدم تنظیموں کے خطرناک قیدیوں کوقیدسے چھڑانے کے منصوبے کے انکشاف پرتشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ میں کافی عرصہ سے کراچی کے عوام کواس قسم کے خطرات سے آگاہ کررہاہوں کہ دہشت گرد عناصرکراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے ٹھکانے قائم کررہے ہیں۔ میں ایک مرتبہ پھرکراچی کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نئے رہائش اختیارکرنے والے افراد پر نظر رکھیں اور اگر کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس، رینجرز اورانتظامیہ کواس سے آگاہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کوبروقت ناکام بنایا جاسکے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے عوام اورسیکوریٹی اداروں کاتعاون ضروری ہے۔

9/29/2024 8:23:43 PM