Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ سوچ ختم کئے بغیر دہشتگردی اور دیگر مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ سوچ ختم کئے بغیر دہشتگردی اور دیگر مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 10/12/2014
ملک سے جاگیردارانہ، وڈیرانہ سوچ ختم کئے بغیر دہشتگردی اور دیگر مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں غریب ہاری اور مزدور کی نمائندگی جاگیردار، اور سرمایہ دار کر رہے ہیں 
ملک میں حقیقی انقلاب کیلئے عوام کے درمیان معاشرتی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب برپا کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین کے وژن پر عمل کرتے ہوئے غریب عوام کو انصاف فراہم کرنا چاہتے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم
حق پرست سینیٹر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کی جانب سے وکلاء برادری کے اعزاز میں عشائیہ سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔12اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج چاروں اطراف سے اندرونی وبیرونی مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کا حل اس وقت تک نہیں نکالا جاسکتا جب تک حقیقی طور سے عوام کوبا اختیار بناکرانہیں اپنے لئے وسائل کے استعمال کا اختیار نا دے دیا جائے، آج ملک میں آئین و قانون مفلوج ہے جس کا سب سے بڑا نقصان مسائل کا شکار ہاری ، مزدور کو ہورہا ہے آج ملک کے ایوانوں میں غریب ہاری کی نمائندگی جاگیردار وڈیرے اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز حق پرست سینیٹر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کی جانب سے ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں وکلا ء برادری کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ ، بابر خان غوری ، کنور نوید جمیل، گلفراز خٹک ایڈوکیٹ ، معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین، حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی ،جسٹس (ر)منیب احمد خان ، سابق جسٹس قاضی خالد ، سابق نائب صدر سندھ ہائی کورٹ با رعبدالجبار قریشی ایڈوکیٹ سمیت وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ، ڈی سی آ ر سی کی مرکزی کابینہ کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ ملک میں 67برسوں سے عوام اس آزادی کی تلاش میں ہیں جس کے لئے انہوں نے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا لیکن ملک پر آج جاگیر داروں ، وڈیروں ، سرمایہ داروں اور خاندانی سیاست کرنے والوں کا راج ہے جس کے سبب ملک کی اسمبلیاں بھی خاندانی دکانیں معلوم ہوتی ہیں اور ایوانوں میں ظالموں کو تحفظ فراہم کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مختلف سیاسی جماعتیں جلسوں میں غریب و محروم عوام کو حقوق دینے اور اپنی جماعت سے غریب کارکنان کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجنے کی باتیں کرتی نظر آتی ہیں لیکن جناب الطاف حسین نے سیاست کے آغاز سے ہی اپنے کارکنان کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں کی زینت بنایا او ر عوا م کے درمیا ن سے لوگوں کو ایوانوں میں جاگیر داروں کے برابر بٹھا کر انقلاب برپا کر دیا تھا، آج دہشتگردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن جناب الطاف حسین نے ملک میں دہشتگردی کے آغاز سے قبل ہی اس کے خلاف آواز بلند کی تھی اس پر ان کا مذاق اُڑایا گیا اور آج ملک کو اس دہشتگردی کے نتیجے میں بے شمار معصوم شہریوں ، فوجی جوانوں ، جرنیلوں کا نقصان اُٹھانا پڑ اہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ سوچ کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک سے دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کا حال ایساہے کہ جن لوگوں نے کبھی اپنے حلقوں کا پانی نہیں پیا ہوتاا نہیں وہاں کا وزیر اور مشیر بنا کر عوام کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی انقلاب کی خواہش اس صورت میں شرمندہ تعبیر ہوسکتی ہے جب عوام کے درمیا ن معاشرتی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب برپا کیا جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے وکلاء برادری کا آمد پر شکریہ اداکیا اور کہا کہ آج تمام وکلا ء حضرات کو یہاں جمع کرنے کا مقصد وکلاء برادری کو یکجا کرنا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں متحرک ہو کر ملک کے غریب و مظلوم عوام کو انکی دہلیز تک انصاف فراہم کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہمارا فریضہ ہے آج اس تقریب کا مقصد ہے کہ ایم کیوایم کے لیگل ایڈ اور دیگر وکلاء جناب الطاف حسین کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کوشش کریں کہ اپنی جانب سے غریب و محروم عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اُٹھا نا رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر میں سینیٹر بنا گیا ہو ں اور اپنی قوم کی بہتری کے لئے ذرہ برابر بھی کردار ادا کر رہا ہوں تو اس میں میری قابلیت نہیں بلکہ جناب الطاف حسین کا مجھ پر بھروسہ ہے ورنہ ہمارے ملک کے اعلیٰ ایوانوں کا یہ حال ہے کہ یہاں جاگیر داروں اور وڈیروں کی میراث سمجھا جاتا ہے اور الیکشن میں سیٹوں کو کروڑوں روپے میں فروخت کیا جاتاہے ۔ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے بھی خطاب کیا اور شرکاء کو جناب الطاف حسین کی عوامی خدمت اور ملک کے محروم 98فیصد عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ایم کیوا یم کے مشن و مقصد پر روشنی ڈالی ۔


9/29/2024 8:25:35 PM