Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست سے نجات دلانے کے لیے ایم کیوایم کی بنیاد رکھی، رکن رابطہ کمیٹی و صدر پنجاب میاں عتیق


قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست سے نجات دلانے کے لیے ایم کیوایم کی بنیاد رکھی، رکن رابطہ کمیٹی و صدر پنجاب میاں عتیق
 Posted on: 10/12/2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست سے نجات دلانے کے لیے ایم کیوایم کی بنیاد رکھی، رکن رابطہ کمیٹی و صدر پنجاب میاں عتیق
لاہور۔۔۔ 12 اکتوبر 2014
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر پنجاب میاں عتیق نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں رائج فرسودہ نظام اور موروثی سیاست سے نجات دلانے کے لیے ایم کیو ایم کی بنیاد رکھی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریے نے ملک کے مظلوم عوام میں انقلاب کی سوچ کو جنم دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم پنجاب ہاوس لاہور میں منعقد کی جانے والی دعوت حلیم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دعوت میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکھیرا، سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ، سینئر نائب صدر اقبال قریشی ، سیکریٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ ، لاہور کے صدر سید ارتضیٰ حسین کاظمی و ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر پنجاب میاں عتیق نے کہا کہ پاکستان خصوصا پنجاب میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ حق پرستی کی اس جدوجہد کیلئے بڑی سی بڑی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس میں کوئی جاگیردار یا سرمایہ دار نہیں بلکہ تمام افراد کا تعلق غریب و مڈل کلاس سے ہے اس لیے انہیں عام آدمی کے مسائل کا اندازہ ہے اور ایم کیو ایم ان مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنے قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں اس ملک میں انقلاب لائے گی۔ 


9/29/2024 8:29:02 PM