Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دیوالی سے قبل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ، ایم اکیوا یم رابطہ کمیٹی


دیوالی سے قبل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ، ایم اکیوا یم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/12/2014
دیوالی سے قبل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں ، ایم اکیوا یم رابطہ کمیٹی
ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ’’دیوالی ‘‘ کے تہوار کی خوشیوں سے محروم کرنے کا عمل ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔12،اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہندؤں کے مذہبی تہوار دیوالی سے قبل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہندو برادری کا مذہبی تہوار 23اکتوبر 2014ء کو منایاجائے گا تاہم ہندو برادری کے ملازمین اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ان میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مذہبی تہوار کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے جس پر ہر شخص اپنے مذہبی عقائد کی تکمیل کرتا ہے اور احباب کے ساتھ خوشیاں بانٹتا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ’’دیوالی ‘‘ کے تہوار کی خوشیوں سے محروم کرنے کا عمل ہے اور حکومت سندھ کو پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کیلئے اپنا آئینی ، قانونی اور مذہبی فرض لازمی ادا کرنا چاہئے ۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب کسی بھی تہوار کی خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار سے قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور ہندو برادری کو فی الفور تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں تاکہ ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار منا سکے اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ۔

9/29/2024 8:26:36 PM