ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی بین الااقوامی نیوز ایجنسی کے سینئر فوٹو گرافر اطہر حسین سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔11؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بین الااقوامی نیوز ایجنسی کے سینئر فوٹو گرافر اطہر حسین کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)