Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے غریب عوام کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر موروثی نظام کے خلاف بنیاد ڈالی ، اشفاق احمد منگی


جناب الطاف حسین نے غریب عوام کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر موروثی نظام کے خلاف بنیاد ڈالی ، اشفاق احمد منگی
 Posted on: 10/11/2014
جناب الطاف حسین نے غریب عوام کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر موروثی نظام کے خلاف بنیاد ڈالی ، اشفاق احمد منگی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کا مراد میمن گوٹھ، کچھی مسلم سنگھار انجمن اور کچھی مسلم سومرا جماعت خانہ کا دورہ
کراچی ۔۔۔11؍ اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق احمد منگی نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں واقع خاصخیلی محلہ مراد میمن گوٹھ، مہران ٹاؤن میں قائم کچھی مسلم سنگھار انجمن اور کھوکھرا پار D1ایریا میں قائم کچھی مسلم سومرا جماعت خانہ کا دورہ کرکے سنگھار جماعت ، سومرا جماعت اور علاقہ معززین سے ملاقات کرکے انکے مسائل معلوم کئے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی کراچی مضا فاتی آ رگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، اراکین کمیٹی ، اولڈ ملیر سیکٹر کے علاقائی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔دورے کے موقع پر اشفاق احمد منگی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کے غریب و مظلوم طبقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیج کر انہیں 2فیصد جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر میں بٹھا کر موروثی نظام کے خلاف بنیاد ڈالی تھی جس کی تقلید کرتے ہوئے آج ملک کی مختلف سیاسی جماعتیں اور رہنما ملک میں غریب و مظلوم 98فیصد عوا م کو اختیارات دینے کی باتیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کو سیاست برائے خدمت کا درس دیکر عوام میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ سیاست کو اپنا اولین فرض سمجھ کر عوام کی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نا رکھیں ۔ اس موقع پر فرخ اعظم نے بھی شرکاء سے گفتگو کی اور انہیں جناب الطاف حسین کی 35سالہ عوامی خدمت کے متعلق آگہی فراہم کی ۔بعد ازاں رابطہ کمیٹی رکن اشفاق احمد منگی اور KMOCکے ذمہ دارا ن نے اولڈ ملیر سیکٹر کے جوائنٹ انچارج مولا بخش چنہ کی اہلیہ کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت اور ان سے اظہار ہمدردی کیا ۔

9/29/2024 8:27:37 PM