سپریم کورٹ کے سینئر جج اکرم شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام کارکنان اکرم شیخ سمیت تمام سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔11اکتوبر2014 ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر جج اکرم شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام کارکنان دکھ کی اس گھڑی میں اکرم شیخ سمیت تمام سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اکرم شیخ سمیت مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے