Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے فون پرگفتگو، ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں پیش آنے والے سانحہ پر تعزیت کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے فون پرگفتگو، ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں پیش آنے والے سانحہ پر تعزیت کی
 Posted on: 10/10/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے فون پرگفتگو، ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں پیش آنے والے سانحہ پر تعزیت کی
ملتان کا واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے، الطاف حسین
واقعہ پرعمران خان، پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں،کارکنوں اورتمام احباب کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ الطاف حسین
آپ کاشکریہ ادا کرتاہوں کہ آپ نے دکھ کی اس گھڑی میں ہم سے ہمدردی کااظہارکیا۔شاہ محمودقریشی کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
aلندن۔۔۔ 10 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے فون پرگفتگوکی اوران سے آج ملتان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں بھگدڑمچنے کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے شاہ محمود قریشی سے گفتگوکرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اورتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوئے ۔انہوں نے شاہ محمود قریشی سے کہاکہ آپ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، تمام رہنماؤں،کارکنوں اورتمام احباب کو میراپیغام دیجئے کہ اس سانحہ پر میں اورایم کیوایم کاایک ایک کارکن ان کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ، ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے اورزخمیوں کوصحت کامل عطاکرے۔شاہ محمود قریشی نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان ،تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے آپ کاشکریہ ادا کرتاہوں کہ آپ نے دکھ کی اس گھڑی میں ہم سے ہمدردی کااظہارکیا۔شاہ محمودقریشی نے جناب الطاف حسین کوواقعہ کی تفصیلات اوروجوہات سے آگاہ کیا اوربتایا کہ انتظامیہ نے اس حوالے سے بدانتظامی کامظاہرہ کیااورجلسہ گاہ کے صرف دوگیٹ کھولے اورباقی دروازوں پرتالے لگادیئے گئے اورجب وہاں سے لوگوں نے نکلنے کی کوشش کی توان پر فائربریگیڈ کے ذریعے پانی پھینکاگیا۔ جناب الطاف حسین نے اس حوالے سے انتظامیہ کے عمل پر بھی افسوس کا اظہار کیا

9/29/2024 8:29:38 PM