ایم کیو ایم گلگت بلتستان زون کے کارکنان سے جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔۔10اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبائی تنظیمی کمیٹی گلگت بلتستان دیا میر استور زون کے انچارج حاجی عبد العزیز کی والدہ محترمہ حاجرہ بیگم اور زون کے کارکن سعید اللہ کی والدہ محترمہ شنیبہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔