Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم وڈیروں ، جاگیر داروں کی نہیں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں، قلمکاروں اور صحافیوں کی اپنی جماعت ہے، الطاف حسین


ایم کیو ایم وڈیروں ، جاگیر داروں کی نہیں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں، قلمکاروں اور صحافیوں کی اپنی جماعت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/10/2014
ایم کیو ایم وڈیروں ، جاگیر داروں کی نہیں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں، قلمکاروں اور صحافیوں کی اپنی جماعت ہے، الطاف حسین
سندھی بھائیوں کو وقتی فوائد تو پہنچائے گئے، محرومیوں اور حق تلفی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، الطاف حسین
ایم کیو ایم سندھ میں ایسا معاشرہ چاہتی ہے جہاں لڑکے اور لڑکیاں بغیر کسی خوف و خطر کے تعلیم حاصل کریں ، الطاف حسین
سندھی نوجوانوں کو ڈگری والی تعلیم نہیں بلکہ اس تعلیم کی ضرورت ہے جو ان کے ذہنوں اور دلوں میں اتر جائے، الطاف حسین
سندھ کے ہاری، کسان، قلمکاروں اور صحافی آگے بڑھیں اور متحدہ کے ہاتھ مضبوط کریں، الطاف حسین کی اپیل
ایم کیو ایم پاکستان اورلندن رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب 
لندن ۔۔۔10اکتوبر2014ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے ہاری، کسان، قلمکاروں اور صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور متحدہ کے ہاتھ مضبوط کریں۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ میں غریب ہاریوں، کسانوں، قلمکاروں، صحافیوں کی اپنی جماعت ہے یہ سندھ کے وڈیروں، جاگیرداروں اور ڈاکوؤں کی جماعت نہیں ہے سندھ کے غریب عوام متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہوکر اس کے ہاتھ مضبوط کریں اور سندھ کے جاگیرداروں، وڈیروں اور ڈاکوؤں سے سندھ کو نجات دلائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ میں ایسا ماحول اور معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جہاں لڑکے اور لڑکیاں بغیر کسی خوف و خطر کے تعلیم حاصل کرسکیں اور اپنی اس تعلیم سے سندھ کو استفادہ پہنچاسکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے مظلوم عوام کے دل بہت دکھے ہوئے ہیں اور ان سے جاری برسہا برس کی حق تلفی اور محرومیوں نے انہیں ترقی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان سندھی بھائیوں کی دادرسی کی جائے اور ان کے دل جیتنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے سندھی بھائیوں سے کہا کہ آپ کو وقتی فوائد تو پہنچائے گئے مگر آپ کی محرومیوں اور حق تلفی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ سندھی نوجوانوں کو اب صرف سرٹیفیکیٹ اور ڈگری والی تعلیم نہیں چاہئے بلکہ انہیں اس تعلیم کی ضرورت ہے جو ان کے ذہنوں اور دلوں میں اتر جائے، ایسی تعلیم دی جائے جو ان کے عمل سے بھی ظاہر ہونے لگے۔ 

9/29/2024 8:28:13 PM