Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ کئی سالوں سے غیرفعال حیدرآباد کے ایم کیوایم کے سینئر رہنما سابق منتخب نمائندے اور سینئرذمہ داران دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں


گزشتہ کئی سالوں سے غیرفعال حیدرآباد کے ایم کیوایم کے سینئر رہنما سابق منتخب نمائندے اور سینئرذمہ داران دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں
 Posted on: 10/9/2014
گزشتہ کئی سالوں سے غیرفعال حیدرآباد کے ایم کیوایم کے سینئر رہنما سابق منتخب نمائندے اور سینئرذمہ داران دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں
ان میں سابق میئر حیدر آباد آفتاب شیخ، سابق ڈپٹی میئر رشید بھیا، سابق زونل کمیٹی ممبر سہیل مشہدی، رفیق اجمیری، اصغر کامریڈ اور دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان شامل ہیں
آفتاب شیخ، رشید بھیا اور دیگر ذمہ داران نے قائدتحریک الطاف حسین سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ سے تحریک کیلئے بھرپور وقت دیں گے 
حیدرآباد۔۔۔ 9 اکتوبر2014ء
حیدرآباسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے سینئررہنما، سابق منتخب نمائندے اورسینئرذمہ داران جوگزشتہ کئی سالوں سے اپنے مسائل یاکسی بھی وجہ سے ایم کیوایم میں غیرفعال ہوگئے تھے وہ ایم کیوایم میں دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان میں سابق میئر حیدرآباد آفتاب شیخ، سابق ڈپٹی میئر رشید بھیا، سابق زونل کمیٹی ممبر سہیل مشہدی، رفیق اجمیری، اصغرکامریڈ اور دیگر سینئر ذمہ داران وکارکنان شامل ہیں۔ ان میں سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری کو ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی میں دوبارہ شامل کرلیاگیاجبکہ دیگرافرادبھی مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔ آفتاب شیخ، رشیدبھیااوردیگرذمہ داران نے جناب الطاف حسین سے گزشتہ روزفون پر گفتگوکرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ سے تحریک کیلئے بھرپوروقت دیں گے اوراپنی خدمات انجام دیں گے۔

9/29/2024 8:29:00 PM