جمشید ٹاؤن یونین کونسل 3پی آئی بی کالونی کی سابق حق پرست کونسلر روزمین چرانیا کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔08؍ اکتوبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جمشید ٹاؤن یونین کونسل 3پی آئی بی کالونی کی سابق حق پرست کونسلر روزمین چارانیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ انہوں نے کہاکہ دکھ اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے۔ (آمین)