Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انا یا عہدے کا رعب اورغرورو گھمنڈ کبھی بھی تحریکی ذمہ داران کے دماغ میں نہیں آنا چاہئے، الطاف حسین


انا یا عہدے کا رعب اورغرورو گھمنڈ کبھی بھی تحریکی ذمہ داران کے دماغ میں نہیں آنا چاہئے، الطاف حسین
 Posted on: 10/8/2014
انا یا عہدے کا رعب اورغرورو گھمنڈ کبھی بھی تحریکی ذمہ داران کے دماغ میں نہیں آنا چاہئے، الطاف حسین 
ذمہ داران اپنے آپ کو ساتھیوں کا خادم، ہمدرد ، خیر خواہ اور معاون و مددگار سمجھیں 
ذمہ داران و کارکنان تحریک کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے عید کے فوری عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں 
تحریک کے پیغام کو پنجاب کے شہر، گاؤں اور دیہات تک پہنچائیں ، الطاف حسین کا ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت 
عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے کارکنان کو زبردست خراج تحسین ، شاباش اور ڈھیروں دعائیں 
راولپنڈی میں ایم کیو ایم اپرپنجاب زون کے عہدیداران اور کارکنوں سے جناب الطاف حسین کی بات چیت 
لندن۔۔۔8 اکتوبر2014ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ انا یا عہدے کا رعب غرور گھمنڈ کبھی بھی تحریک کے ذمہ داران کے دماغ میں نہیں آنا چاہئے بلکہ ذمہ داران اپنے آپ کو ساتھیوں کا خادم ان کا ہمدرد ، خیرخواہ اور معاون و مددگار سمجھیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم اپرپنجاب زون کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر میاں عتیق بیگ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے جناب الطاف حسین کو عید الاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔جناب الطاف حسین نے کارکنان کی کارکردگی اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین ، شاباش اور ڈھیروں دعائیں دیں ۔ انہوں نے ذمہ داران و کارکنان کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے ڈیلنگ کرتے ہوئے آپ کا رویہ حاکمانہ یا جارحانہ نہیں بلکہ عاجزی و انکساری کا ہونا چاہیے، یہی تنظیم کا نکھار ہے اور جو کارکنان اس رویہ کو اپناتے ہیں وہ تنظیم و تحریک کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں اور جو اس کو بھول جاتے ہیں وہ تحریک کیلئے باعث ندامت بن جاتے ہیں ۔ ایسے افراد اپنے آپ کو ہزاروں ، لاکھوں عوام کی نظرو ں سے اپنے آپ کو گرا لیتے ہیں ۔ انا یا عہدے کا رعب ،غرور و گھمنڈ کبھی بھی انسان کے دماغ میں نہیں آنا چاہئے بلکہ ذمہ داران اپنے آپ کو ساتھیوں کا خادم اور ان کے ہمدرد ، خیر خواہ ، معاون و مددگار سمجھیں ۔ جناب الطاف حسین نے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ تحریک کے کام کو آگے بڑھانے کیلئے عید کے فوری بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں اور تحریک کے پیغام کو پنجاب کے شہر ، گاؤں اور دیہات تک پہنچائیں ۔ انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے کھالیں جمع کرنے پر ایم کیوایم اپرپنجاب زون کے ذ مہ داران اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

9/29/2024 8:29:39 PM