Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن نے چرم قربانی اکھٹا کرنے میں عید کے دوسرے روز ہی پچھلے تمام ریکارڈ ز توڑ دئیے ہیں ، سینیٹر بابر خان غوری


خدمت خلق فاؤنڈیشن نے چرم قربانی اکھٹا کرنے میں عید کے دوسرے روز ہی پچھلے تمام ریکارڈ ز توڑ دئیے ہیں ، سینیٹر بابر خان غوری
 Posted on: 10/7/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن نے چرم قربانی اکھٹا کرنے میں عید کے دوسرے روز ہی پچھلے تمام ریکارڈ ز توڑ دئیے ہیں ، سینیٹر بابر خان غوری
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جو بلا امتیاز خدمت کر رہا ہے ، سینیٹر بابر خان غوری 
ایم کیوا یم کے ووٹ بینک میں کمی کا پروپگنڈہ کرنے والے مرکزی کیمپ پر آکر کھالوں کی تعداد کا جائزہ لیں،اندازہ ہوجائے گا الطاف حسین کے چاہنے والے پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھ گئے ہیں ،سینیٹر بابر خان غوری
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹر بابر خان غوری کی عید کے دوسرے روز کے کے ایف کے مرکزی کیمپ پر میڈیا بریفنگ
کراچی ۔۔۔7اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست سینیٹر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال چرم قربانی اکھٹا کرنے میں اپنا گزشتہ ریکارڈ توڑ دیتا ہے اور اس مرتبہ تو عید کے دوسرے روز ہی پچھلے تمام ریکارڈ ز ٹوٹ گئے ہیں جس پر ہم کراچی ، حیدر آباد ، اندرون سندھ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختوخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں موجود ان تمام ہمدرد عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنھوں نے جناب الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوا یم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ریکارڈ تعداد میں قربانی کی کھالیں جمع کرا وائی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز فیڈرل بی ایریا بلاک 4کے طارق گراؤنڈ میں چرم قربانی اکھٹا کرنے کے لئے قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی ، سینیٹر احمد علی انکے ہمراہ تھے ۔ بابر خان غوری نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوا یم کے قیام سے قبل عوامی خدمت کے لئے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی تو آج خد مت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے ،،آج خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک کا واحد اور سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جو ملک میں کسی بھی نا گہانی آفت ،اور مصیبت کے موقع پر آگے بڑھ کر بلا امتیاز رنگ ، نسل ، مذہب و علاقہ ہم وطنوں کی خدمت کرتا ہے ، چاہے ملک میں سیلاب کی صورتحال ہو یا آئی ڈی پیز کی امداد کا مسئلہ ، زلزلہ ، طوفان اور وبائی امراض کے نتیجے میں بھی کے کے ایف کے رضا کاران جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں خدمات سر انجام دیتے ہیں اور اس فلاحی سلسلے کا مرکزی اجتماع27رمضان المبارک کو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں غریب ، نادار، مستحق ، بیواؤں ، یتیموں کو کروڑوں روپے مالیت کے ضروریات زندگی کی اشیاء ، راشن ، روزگار کے لئے ٹھیلے اور معذوروں کو وہیل چئیر ز و دیگر آلات فراہم کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے ووٹ بینک میں کمی اور ایم کیو ایم کے خلا ف منفی پروپگنڈہ کر نے والے تجزیہ نگار ، قلمکار ، تبصرہ نگار خود کے کے ایف کے مرکزی کیمپ پر آکر کھالوں کی تعداد کا جائزہ لیں اور دیکھ لیں کہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوئی بلکہ پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔بعد ازاں بابر خان غوری نے میڈیا نمائندگان کو طارق گروأنڈ کا دورہ کر وایا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے کیمرے کی آنکھ کے ذریعے ملک بھر کے عوام کو دکھائیں کہ ہم وطنوں نے ریکارڈ تعداد میں کے کے ایف کو چرم قربانی عطیہ کرکے جناب الطاف حسین پر اپنے بھروسے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

9/29/2024 8:28:14 PM