Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو تجزیہ نگارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہورہاہے وہ عیدالاضحی کے موقع پر اسےملنے والی قربانی کی کھالیں آکرگن لیں. الطاف حسین


جو تجزیہ نگارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہورہاہے وہ عیدالاضحی کے موقع پر اسےملنے والی قربانی کی کھالیں آکرگن لیں. الطاف حسین
 Posted on: 10/7/2014
جو تجزیہ نگارکہتے ہیں کہ ایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہورہاہے وہ عیدالاضحی کے موقع پر اسےملنے والی قربانی کی کھالیں آکرگن لیں الطاف حسین.
انشاء اللہ ایم کیوایم کاووٹ بینک مخالفین کے تمام تجزیوں کوایک مرتبہ پھرغلط ثابت کردیگااورانہیں منہ کی کھانی پڑے گی
آج کراچی سے رتوڈیرواورکشمورتک اور آزادکشمیراورگلگت بلتستان تک ایم کیوایم کے چاہنے والے موجودہیں
جس نے بھی میرے بارے میں جوکہا میں آج کے دن اس کومعاف کرتاہوں
کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر بذریعہ ٹیلیفون خطاب
کراچی۔۔۔ 7 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جومخالفین ، سیاسی تجزیہ نگاراورقلمکاریہ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہورہاہے ، اس کاگراف گررہاہے وہ عیدالاضحی کے موقع پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوملنے والی قربانی کی کھالیں آکرگن لیں، انشاء اللہ ایم کیوایم کاووٹ بینک ان کے تمام تجزیوں کوایک مرتبہ پھرغلط ثابت کردے گااورانہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر بذریعہ ٹیلیفون خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکراچی کے مضافاتی علاقوں،اقلیتی برادری اوراندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کی تنظیمی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ اس مرتبہ تمام علاقوں سے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ قربانی کی کھالیں حاصل ہوئی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام تنظیمی ذمہ داروں کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ اس سال کراچی کے تمام دور درازمضافاتی علاقوں ، سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں عوام نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوجس ریکارڈ تعدادمیں قربانی کی کھالیں دی ہیں اس کودیکھتے ہوئے ایم کیوایم سے بلاوجہ کابغض اورنفرت رکھنے والے اورایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہونے کی باتیں کرنے والے متعصب قلمکاروں اور دانشوروں کواپنے تبصروں اورتجزیوں پرنظرثانی کرناچاہیے اوروہ دیکھ لیں کہ ایم کیوایم کوصرف کراچی کے ہی تمام علاقوں سے نہیں بلکہ ملک بھرسے کھالیں ملی ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی سے رتوڈیرواورکشمورتک اوروہاں سے آزادکشمیراورگلگت بلتستان تک ایم کیوایم کے چاہنے والے موجودہیں اوریہ ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔انہوں نے اے پی ایم ایس اوکے قیام سے لیکرآج کے دن تک شہیدہونے والے تمام شہیدکارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے تمام کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جدوجہداورقربانیوں کی بدولت انشاء اللہ جلد ایم کیوایم کواختیاربھی ملے گا اورجب ہمیں اختیارملے گاتو ہم پاکستان کے عوام کوحقوق بھی دیں گے اورانشاء اللہ پاکستان کوایساملک بنائیں گے کہ جسے دیکھنے کیلئے دنیابھرسے لوگ پاکستان کارخ کریں گے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوامن اورپیار محبت کا گہوارہ بنادے اورملک میں ایساماحول کردے کہ ملک میں رہنے والاہرشخص خودکومحفوظ تصورکرے ، تمام مائیں بہنیں بھی بلاخوف وخطر اپنی تعلیم ،روزگاراورکام کاج کیلئے گھرسے باہرنکل سکیں اورکوئی بھی ان پر ٹیڑھی نگاہ نہ ڈال سکے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بوہری، آغاخانی، اسماعیلی،گلگتی بلتستانی سمیت تمام برادریوں اوراقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام بھی پاکستان میں آرام دہ زندگی بسرکرسکیں اوروہ محض پاکستانی پاسپورٹ کی حدتک نہیں بلکہ انہیں دل سے محسوس ہوکہ پاکستان ان کااپناوطن ہے اوروہ برابرکے شہری ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرابہت دل چاہتاہے کہ میں پاکستان آؤں، پورے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ، فاٹا، گلگت بلتستان،ہزارہ اوربلوچستان سمیت پورے ملک کادورہ کروں ،لوگوں سے ملوں۔انہوں نے کہاکہ جب میں پاکستان آنے کی بات کرتا ہوں تومجھ سے برسوں سے دورکارکن توخوش ہوجاتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج عیدکے موقع پر ایسی کوئی بات نہیں کرناچاہتاجس سے کسی کی دل آزاری ہو،جس نے بھی میرے بارے میں جوکہا میں آج کے دن اس کومعاف کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ لوگ تجزیے کرتے ہیں کہ ایم کیوایم میں گڑ بڑ ہورہی ہے اور گروپ بن رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم میں صرف ایک ہی گروپ ہے اوروہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کا ہے ،انشاء اللہ ایم کیوایم کو اللہ کے علاوہ دنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں دن رات تنظیمی خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم کے تمام سیکٹروں، زونوں، ضلعوں اورصوبوں کے کارکنوں،شعبہ خواتین سمیت تمام تنظیمی شعبہ جات کے کارکنوں، ذمہ داروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کارکنوں کی طرح محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرزاورپاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ 


9/29/2024 8:27:57 PM