Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کو ہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایا گیا، غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ الطاف حسین


سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کو ہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایا گیا، غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/7/2014
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کو ہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایا گیا، غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ الطاف حسین
شہری علاقوں کی آبادیاں کم ظاہر کرنے کیلئے ایسے ایسے جعلی گاؤں گوٹھوں کی آبادیاں کاغذات میں دکھائی گئیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا
نوابشاہ اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی گئیں اور غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئیں
اگر عوام کو مسلسل ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بنایا جائے اور انکی آواز کو طاقت سے دبایا جائے تو انکے جذبات پریشر ککر کی طرح پھٹ پڑتے ہیں
نوابشاہ میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے کیمپ پر کارکنوں سے گفتگو
حیدرآباد سے زیادہ اگر مجھ سے کوئی محبت کرنے والا کوئی شہر ہے تو وہ نوابشاہ ہے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم نوابشاہ زون کے کارکنوں کا فلک شگاف نعروں اور اشعار کے ذریعے الطاف حسین سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار
لندن۔۔۔ 7 اکتوبر2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کوہمیشہ ایک سازش کے تحت کم کرکے دکھایا گیا اور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن اب یہ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاسلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے یہ بات آج نوابشاہ میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپ پرکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح پریشر ککر بھی زیادہ پریشر پڑنے پر پھٹ پڑتاہے اسی طرح اگرکسی علاقے کے عوام کوطویل عرصہ تک مسلسل ظلم وناانصافیوں کانشانہ بنایا جائے ، ان کی مسلسل حق تلفی کی جائے اوران کی آواز کوطاقت سے دبایاجائے تو ان کے جذبات بھی پریشرککرکی طرح پھٹ پڑتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نوابشاہ اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جاتی رہیں اورغیرقانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئیں تاکہ انہیں ان کے سیاسی حقوق سے محروم رکھاجائے جبکہ دوسری جانب شہری علاقوں کی آبادیاں کم ظاہرکرنے کیلئے ایسے ایسے جعلی گاؤں گوٹھوں کی آبادیاں کاغذات میں دکھائی گئیں جن کاکوئی وجودہی نہیں تھا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جیری مینڈرنگ یعنی حلقہ بندیوں میں سازشوں کے ذریعے غیرمنصفانہ کانٹ چھانٹ کے جو مصنوعی طریقے اپنائے گئے ہیں وہ وقتی طورپرتوکامیاب ہوسکتے ہیں لیکن یہ ہتھکنڈے طویل عرصے تک کامیاب نہیں ہوسکتے لہٰذاحکمرانوں کوچاہیے کہ وہ یہ مصنوعی طریقے اپنانا چھوڑدیں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مصنوعی طریقوں کایہ سلسلہ جلد ہی ختم ہوگا اور سندھ کے وڈیرے جاگیرداروں نے سندھ کے عوام کے ساتھ جوزیادتیاں کی ہیں ان کاخاتمہ ہوگااورجن علاقوں کے عوام کا حق ماراگیاہے انہیں ان کاحق ملے گا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں نوابشاہ کے کارکنوں اورعوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں اورنوابشاہ کے کارکنان وعوام آج بھی تمام ترمشکلات کے باوجود ثابت قدمی سے تحریکی جدوجہدمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر نوابشاہ زون کے کارکنوں کاجوش وخروش قابل دید تھاجنہوں نے جناب الطاف حسین کی گفتگوکے دوران فلک شگاف نعرے لگائے اورترانوں اورمختلف اشعارکے ذریعے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے ان کے جذبات کوسراہتے ہوئے کہاکہ حیدرآبادسے زیادہ اگرمجھ سے کوئی محبت کرنے والاکوئی شہر ہے تووہ نوابشاہ ہے اورمیں نوابشاہ کے کارکنان وعوام کواپناسلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے نوابشاہ کے کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیااوران کیلئے دعائے مغفر ت کی۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکرخدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر نوابشاہ زون کے تمام کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

9/29/2024 8:28:04 PM