Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کی الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف متعصب پالیسی کا حصہ ہے، حیدر عباس رضوی


بلاول زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کی الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف متعصب پالیسی کا حصہ ہے، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 10/6/2014
بلاول زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کی الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف متعصب پالیسی کا حصہ ہے، حیدر عباس رضوی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم کے کارکنان اور الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے بلاول زرداری کے متعصب بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں 
بلاول زرداری کے بیان کو جانچنے کے بعد کراچی اور برطانیہ میں قانونی، سیاسی، آئینی طریقوں سے قانونی چارہ جوئی اور ملک گیر احتجاج بھی کئے جائیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کررہی ہے ایسے میں بلاول زرداری کا بیان معنی خیز ہے، سید حیدر عباس رضوی
پیپلز امن کمیٹی کے غنڈوں کی برطانیہ میں موجودگی کے وقت بلاول زرداری کا بیان کارکنان کیلئے تشویشناک ہے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے زہر آلود بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، عید الاضحی کے بعد اپنے واضح ردعمل کا اعلان کریں گے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی کی ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ فیڈرل بی ایریا کے طارق گراؤنڈ میں ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔6اکتوبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کی 35سالہ سیاسی زندگی میں متعدد مرتبہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دیگر قوتوں نے جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ملک کی سیاسی تاریخ شاہد ہے کہ خدا کی قدرت سے ایسے عناصر کا خود جینا حرام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے 18اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے جارہی ہے ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول زرداری کا بیان معنی خیز اور جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے لئے تشویش کا باعث ہے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے مذکورہ زہر آلود بیان کا انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے اور ہم عید الاضحی کے بعد اس سلسلے میں اپنے واضح رد عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر فیڈرل بی ایریا میں واقع طارق گراؤنڈ میں اہم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، محمد واسع جلیل ، گلفراز خان خٹک اور سینیٹر بابر خان غوری انکے ہمراہ تھے ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ہم آج میڈیا کے توسط سے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ایک ایسے وقت میں کے جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان سنت ابراہیمی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں اور ایک خاص ماحول بنا ہوہے ایسے میں بلاول زرداری کا بیان افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے بلاول زرداری کے جناب الطاف حسین کے متعلق زہر آلود و متعصب بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چےئر مین اپنی تقریر کے دوران تحریر شدہ بیان کو پڑھ کر سنایا جس سے صاف ظاہر ہے کہ مذکورہ بیان جوش خطابت میں نہیں بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جناب الطاف حسین او رایم کیو ایم کے خلا ف متعصب و دوغلی پالیسی کا حصہ ہے اور اس بیان سے بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے دل میں جناب الطاف حسین کے خلاف بغض کھل کر سا منے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی کے سربراہوں اور کارکنوں نے گزشتہ سالوں میں ایم کیو ایم کے کارکنا ن اور مہاجر نوجوانوں کو شناخت کرکے اغواء کرنے کے بعد انکو ذبح کیا اور انکے ساتھ جنسی بد فعلیاں کیں آج پیپلز امن کمیٹی کے و ہ تمام افراد لندن میں موجود ہیں اور ایسے میں جناب الطا ف حسین کے خلا ف بلاول زرداری کا بیان تشویشناک ہے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیاہے کہ بلاول زرداری کے متعصب بیان کو مختلف زاویوں سے جانچنے کے بعد کراچی اور برطانیہ میں قانونی ، سیاسی اور آئینی طریقوں سے قانونی چارہ جوئی اور ملک گیر احتجا ج بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے برطانوی حکومت اور میٹ پولیس سے جناب الطاف حسین کے تحفظ کے لئے رابطے میں ہیں ۔حیدر عباس رضوی نے گزشتہ دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس او ر مزید صوبے بنانے کا عوامی مطالبہ کیا ہے اس وقت سے ملک بھر بالخصوص سندھ میں جاگیر داروں ، وڈیروں اور کرپٹ سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن یہ بات سب کو سمجھ لینی چاہئے کے نئے صوبے پاکستان کا مقد ر ہیں اور اس اقدام کو طاقت، دھونس، دھمکی کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا، پاکستا ن پیپلز پارٹی آج صرف دیہی سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی عید کے بعد سینیٹ ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ذمہ داران سے بلاول زرداری کے مذکورہ بیان کی وضاحت طلب کریں گے کہ کیا یہ ذوالفقار مرزا جیسی کسی ایم کیو ایم دشمن پالیسی کی پیروی ہے یا پھر ایم کیو ایم کے خلاف کوئی نئی سازش کا حصہ ہے؟، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری شاید اس بات سے لاعلم ہیں کہ جس وقت پنجاب میں آصف علی زرداری کو گھسیٹنے اور کھینچے کی باتیں کی جارہی تھیں اس وقت کسی جیالے کی ہمت نہیں تھی کہ وہ ان جماعتوں کو جواب دیتا لیکن جناب الطاف حسین نے تمام تر ذاتی اختلافات کو بھلا کر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی حمایت میں بیان دیے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران خد مت خلق فاؤنڈیشن کی مدد کے لئے قربانی کی کھالوں کو اکھٹا کرنے میں مصروف ہیں اور ہم عید کے بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنہ نا کرنا پڑے ۔

9/29/2024 8:27:58 PM