Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جانب سے نائن زیروپر سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کر دیا گیا


جناب الطاف حسین کی جانب سے نائن زیروپر سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کر دیا گیا
 Posted on: 10/6/2014
جناب الطاف حسین کی جانب سے نائن زیروپر سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کر دیا گیا 
رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، محمد واسع جلیل اور خالد سلطان نے علیحدہ علیحدہ جانوروں کو ذبح کرکے فریضے کی تکمیل کی
قربانی کے دوران بچے ، نوجوان نائن زیرو کے اطراف جمع ہوکر روایتی جوش و خروش کا مظاہر ہ کرتے رہے
کراچی ۔۔۔6اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں ان کی رہائشگا ہ نائن زیرو پر سنت ابراہیمی کا فریضہ اداکیا گیا ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، محمد واسع جلیل اور خالد سلطان نے جناب الطاف حسین کی جانب سے علیحدہ علیحدہ جانور ذبح کئے اور سنت ابراہیمی کے فریضے کی تکمیل کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور بچوں ، نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نائن زیرو کے اطراف جمع تھی تو قربانی کے دورا ن ا ور روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے رہے ۔

9/29/2024 8:28:24 PM