Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارک باد


جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارک باد
 Posted on: 10/6/2014
جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہم وطنوں کو عید الاضحی کی مبارک باد 
اللہ تعالیٰ پاکستان کو موجودہ خطرات او ر مسائل کے بھنور سے باخیر و آفیت نکالے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے، الطاف حسین
عید الاضحی کے موقع پر حق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں ، الطاف حسین کی
کارکنان و ذمہ داران کو ہدایات 
عید الاضحی کے پہلے روز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست ارکان اسمبلی، شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر سے گفتگو 
ذمہ داران اور کارکنان نے بھی جناب الطاف حسین کو عید کی مبارک باد پیش کی 
لندن ۔۔۔۔6اکتوبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہم وطنوں کو عید الاضحی کی دلی مبارک باد پیش کی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو موجودہ خطرات او ر مسائل کے بھنور سے باخیر و آفیت نکالے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔جناب الطاف حسین نے عید الاضحی کے پہلے روز نماز عیدکے بعد انکی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پرنماز عید کے بعد جمع ہونے والے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت شوکت ،ارکان رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ حق پرست شہداء ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھیں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں ۔ انہوں نے گفتگو کے دوران موجودشرکاء کی فرداً فرداً خیریت دریافت کی اور پاکستان سمیت ملک بھر میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان کوعید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے بھی جناب الطاف حسین کومبارک بادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

9/29/2024 8:24:02 PM