Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں یا کارکنوں کے کسی بھی قسم کے اجلاس کی سختی سے تردید کرتے ہیں


دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں یا کارکنوں کے کسی بھی قسم کے اجلاس کی سختی سے تردید کرتے ہیں
 Posted on: 10/5/2014
دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں یا کارکنوں کے کسی بھی قسم کے اجلاس کی سختی سے تردید کرتے ہیں
اس قسم کی من گھڑت اور خودساختہ خبریں سراسر گمراہ کن ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
جو قلم فروش عناصر ایم کیوایم دشمن قوتوں کی ایماء پر ایم کیوایم کے خلاف اپنے قلم سے زہر اگل رہے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی منہ کی کھائی تھی اور اب بھی منہ کی کھائیں گے
ایسے عناصر ہی دراصل عوام کے کھلے دشمن ہیں اور عوام کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے سچے کارکنان اور حق پرست عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں
اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ماضی میں ایم کیوایم کو ختم کیا جاسکا اور نہ ہی اب ختم کیا جاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔5 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں یاکارکنوں کے کسی بھی قسم کے اجلاس کی سختی سے تردیدکی ہے اوراس قسم کی من گھڑت اور خودساختہ خبروں کو سراسرگمراہ کن قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب سے تحریک وجود میں آئی ہے اسکے خلاف سازشوں کاسلسلہ جاری ہے ، قلم فروش عناصرنے ماضی میں بھی ایم کیوایم کوکمزورکرنے ،عوام کوگمراہ کرنے اورایم کیوایم کی صفوں میں انتشارپیداکرنے کیلئے طرح طرح کی من گھڑت خبریں شائع کیں اوراپنی زہریلی تحریروں کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کے ذہنوں کو خراب کرنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہے اورآج بھی جوقلم فروش عناصرایم کیوایم دشمن قوتوں کی ایماء پرایم کیوایم کے خلاف اپنے قلم سے زہراگل رہے ہیں اوراپنی نفرت وتعصب کے جوہردکھارہے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی منہ کی کھائی تھی اور اب بھی منہ کی کھائیں گے،ایسے عناصرہی دراصل عوام کے کھلے دشمن ہیں اورعوام کوایسے عناصر سے ہوشیاررہناچاہیے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے سچے کارکنان اورحق پرست عوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اوراس بات پر یقین رکھیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ماضی میں ایم کیوایم کوختم کیاجاسکااورنہ ہی اب ختم کیاجاسکتاہے۔ 

9/29/2024 8:26:49 PM