Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں۔ الطاف حسین کی اپیل


عوام عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں۔ الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 10/5/2014
عوام عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں۔ الطاف حسین کی اپیل
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک منظم فلاحی ادارہ ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے غریب و مستحق افراد کی بلا امتیاز خدمت کررہا ہے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سینٹر، میت بس سروس، بلڈ بینک، ڈسپنسریز اور اسپتال رات دن عوام کی خدمت میں مصروف ہیں
لندن۔۔۔5 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک منظم فلاحی ادارہ ہے جوگزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر کے غریب ومستحق افراد کی بلاامتیاز خدمت کررہا ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ایمبولینس سینٹر،میت بس سروس،بلڈبینک، ڈسپنسریز اوراسپتال رات دن عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اسی فلاحی ادارے سے منسلک اسکول اور یونیورسٹی بھی تعلیم کے فروغ میں کوشاں ہے۔اس کے علاوہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب ومستحق افراد کی مددکاسلسلہ سال بھرجاری رہتاہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تمام ترفلاحی سرگرمیاں عوام کے عطیات ، زکوۃ فطرے اورقربانی کی کھالوں کی بدولت ہی جاری ہیں اوراسے اپنی فلاحی سرگرمیوں کادائرہ بڑھانے کیلئے عوام کے عطیات کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں زیادہ سے زیادہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں تاکہ وہ مزید بہتر اندازمیں عوام کی خدمت کرسکے۔ 

9/29/2024 8:26:48 PM