Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ کواضافی ذمہ داری کے ساتھ صوبہ پنجاب کا صدرمقرر کیا گیا ہے


رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ کواضافی ذمہ داری کے ساتھ صوبہ پنجاب کا صدرمقرر کیا گیا ہے
 Posted on: 10/3/2014
رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ کواضافی ذمہ داری کے ساتھ صوبہ پنجاب کا صدرمقرر کیا گیا ہے 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سی ای سی کے رکن اور معروف قانون دان بیرسٹر سیف کو صوبہ خیبر پخونخوا اور فاٹا کا صدر مقرر کردیا گیا 
ایم کیوایم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج اور معروف تجزیہ نگار غازی صلاح الدین کو رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کردیا گیا
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کی زونل کمیٹی میں سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کو بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کا اعلان لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس میں کیا 
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے اور اعلانات کی توثیق کردی 
نئے ذمہ داران اپنے علاقے ، کلچر ، تہذیب، روایت ، ثقافت کے تحت تحریک کوآگے بڑھانے کا پروگرام ترتیب دیں ، الطاف حسین 
تحریکی کام کیلئے رابطہ کمیٹی سے ایک ہفتے کے اندر جواب نہ ملے تو اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ کو خودتحریکی پروگرام ڈسکس کرنے کی آذادی ہوگی،الطاف حسین 
نئے ذمہ دارا ن پارٹی کیلئے دن رات وقف کردیں ، الطاف حسین 
کراچی ۔۔۔3، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ کواضافی ذمہ داری کے ساتھ صوبہ پنجاب کا صدر ،ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور معروف قانون دان بیرسٹر محمد علی سیف کو صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جوائنٹ انچارج اور معروف تجزیہ نگار غازی صلاح الدین کو رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کی زونل کمیٹی میں سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کردی ہے ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے صدر کی اضافی ذمہ داری ملنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق شیخ نے جناب الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کی مہربانی سے پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں الطاف حسین زندہ باد کے نعرے گونجیں گے ۔ بیرسٹر سیف نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا اور جو ذمہ داری دی ہے میں اس سے بخوبی عہدہ براں ہونے کی کوشش کروں گا ۔ غازی صلاح الدین نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کا ادنیٰ کارکن ہوں ، مجھے یہ احساس ہے کہ آپ نے مجھے بڑی عزت سے نوازا ہے میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے نومنتخب ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم متحدہ قومی موومنٹ کی پالیسی نہیں ہے ، سندھ ہماری دھرتی ماں ہے ، ایک گھرمیں چار کمرے ہونے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا اور نہ ماں تقسیم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر چھوٹے چھوٹے یونٹ بنانا پوری دنیا کی مجبوری ہے ، میں سندھ کے طلبہ و طالبات سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ کیلئے  دروازے کھلے ہیں ، ایم کیوایم پڑھی لکھی جماعت ہے اس میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے سندھ کے صحافیوں اور دانشورں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کریں ۔ انہوں نے سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کی حیدآباد کی زونل کمیٹی میں اضافے پر کہا کہ سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری لوٹ کر اپنے گھر آگئے ہیں اور گھر کے تمام ساتھی ، مائیں ، بہنیں ، بیٹے بیٹیاں انہیں واپسی پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ انہوں نے سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کو کہا کہ اب پارٹی کیلئے دن رات وقف کردیں میں ان کیلئے دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ انہیں ثابت قدم رکھے ، ہمت اور طاقت دے ۔جناب الطاف حسین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے کہا کہ وہ اپنے تئیں اپنے علاقے ، کلچر ، تہذیب، روایت ، ثقافت کے تحت تحریک کوآگے بڑھانے کا پروگرام ترتیب دیں اور چاہیں تو رابطہ کمیٹی پاکستان سے رائے لے لیں اگر آپ کو ایک ہفتے کے اندر جواب نہ ملے تو اپنا استحقاق استعمال کرتے ہوئے آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کو خودآپس میں مشورہ کرکے اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے آزاد ہوں گے اس سے یہ ہوگا کہ کام پینڈنگ میں نہیں رہے گا ، رابطہ کمیٹی کے پاس کتنا ہی زیادہ کام کیوں نہ ہوں اگر وہ کام پینڈنگ میں کریں گے تو اپنے گھر آرام کریں گے اور کام کرنے والے خود بخود آگے جائیں گے ۔ 


9/29/2024 8:28:56 PM