Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گہوارہ ادب، امریکہ کے زیرِ اہتمام سینئر شاعرہ محترمہ ریحانہ انجم کے شعری مجموعہ لوگو مناؤ جشن کی تقریب رونمائی


گہوارہ ادب، امریکہ کے زیرِ اہتمام سینئر شاعرہ محترمہ ریحانہ انجم کے شعری مجموعہ لوگو مناؤ جشن کی تقریب رونمائی
 Posted on: 10/2/2014
گہوارہ ادب، امریکہ کے زیرِ اہتمام سینئر شاعرہ محترمہ ریحانہ انجم کے شعری مجموعہ لوگو مناؤ جشن کی تقریب رونمائی
مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر شیر شاہ سید، انچارج گہوارہ ادب امریکہ اسلم پرویز، صدف فاروقی، ثاقب محی الدین اور دیگر کا اظہارِ خیال
اٹلانٹا ۔02؍ اکتوبر2014ء
سینئر شاعرہ ریحانہ انجم کی کتاب ’’لوگو مناؤ جشن ‘‘کی رونمائی کی ایک پر وقار تقریب گہوارہ ادب کے تحت منعقد کی گئی، جس میں زندگی کے تمام ہی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداور خصوصاََ ادب سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض محترمہ ریحانہ انجم کی صاحبزادی محترمہ صدف فاروقی نے انجام دی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مشہور افسانہ نگار ڈاکٹر شیر شاہ سید تھے۔ ڈاکٹر شیر شاہ سید نے کتاب اور اسکی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اعدادوشمار کے ساتھ پاکستانی معاشرے اور دیگر اقوام کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ ہمارے معاشرہ میں کتاب کی اہمیت اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عمومی طور پر تمام مسلم معاشرہ تدریج اور علم کی ترویج کے معاملہ میں انحطاط پذیری کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب کے ان دگرگوں حالات میں بھی گہوارہ ادب کی کاوش مسلسل ادب سے لگاؤ کا ثبوت اور ایسی ادب دوست تقریبات کا انعقاد سراہے جانے اور مبارکباد کا مستحق ہے۔اٹلانٹا کے سماجی حلقوں میں فعال جناب ثاقب محی الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب سے دوری معاشرتی اقدار کی تنزلی کی بڑی وجہ ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں نئی نسل کو کتاب کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انھیں اس کے مطالعہ کی طرف راغب کیا جائے۔ ڈاکٹر شاہد رفیق نے مصنفہ کی شفیق شخصیت کے حوالے سے حاضرینِ سے دلچسپ باتوں کا تذکرہ کیا۔ جناب شاہد علی نے کہا کہ کتاب لکھنے والا لکھ دیتا ہے۔ چھاپہ خانہ سے کتاب چھپ کر اسٹورز تک بھی آجاتی ہے مگر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں تک پہنچ سکے۔ انچارج گہوارہ ادب امریکہ جناب اسلم پرویز نے مصنفہ کی تحریر کی جہتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل حساسیت سے بھر پور ہیں جو اپنے وطن سے دور رہ کر بھی اس سے مربوط اور جڑی ہوئی ہیں۔ انکے اشعار جہاں ایک جانب غمِ دوراں کا تذکرہ کرتے ہیں تو دوسری جانب زبان کی سادگی اور سلاست کلام کو پڑھنے والے پر گراں نہیں ہونے دیتا۔ وہ اپنے شہر کو لہو لہو کئے جانے پر نوحہ کناں ہیں کہتی ہیں کہ رنگین فضا ہے خون سے، پولیس کا گشت ہے۔ لوگو مناؤ جشن کہ چودہ اگست ہے۔تقریب کے آخری حصے میں شاعرہ کاکلام اظہر محمود اور علی آسانی نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔

9/29/2024 8:23:30 PM