Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ میں بارودی مواد کے دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ میں بارودی مواد کے دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/2/2014
پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ میں بارودی مواد کے دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ملک سے صفایا ہوگا اور وہ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گے، الطاف حسین
بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا 
لندن۔۔۔2، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ میں بارودی مواد کے دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ کو بارودی مواد سے نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ پاک سرزمین سے مسلح دہشت گرد کا نہ صرف صفایا ہوگا بلکہ وہ اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچے گے۔ انہوں نے بارودی موادپھٹنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگوارن کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ روڈ پر مسافر کوچ میں بارودی مواد کے دھماکہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گردوں سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مثبت حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ 


9/29/2024 8:29:10 PM