Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکمرانوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اپنا کر سندھ میں شہری اور دیہی تفریق کی بنیاد ڈالی، ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


حکمرانوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اپنا کر سندھ میں شہری اور دیہی تفریق کی بنیاد ڈالی، ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 9/30/2014
حکمرانوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اپنا کر سندھ میں شہری اور دیہی تفریق کی بنیاد ڈالی، ڈپٹی کنوئنر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
محبتوں کی بدلے ہمیں صرف دغا اور دھوکا ہی ملا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سندھی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے غریب سندھیوں کے حقیقی نمائندئے نہیں ہے بلکہ یہ وہ جاگیردار اور وڈیرے ہیں جو سندھ اور اس دھرتی کے وسائل پر قابض ہیں
پیغام حق پرستی سے خائف قوتیں سندھ میں نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر اوقاف عبد الحسیب 
ایم کیوایم قربانیوں کی ایک داستان ہے اور کوئی باطل قوت حق پرست کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔ انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی
حیدرآباد پکا قلعہ گراونڈ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد30ستمبر2014ء
حکمرانوں نے تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی اپناکر سندھ میں شہر ی اور دیہی تفریق کی بنیاد ڈالی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآبادپکا قلعہ گراونڈمیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر برائے اوقاف عبد الحسیب ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی واراکین یاور فیصل ،رشید بھیاء ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سندھ میں نفرتوں کا خاتمہ کیا اور پیار و محبت کی فضاء کو پروان چڑھایا اور آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا محبتوں کا سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محبتوں کی بدلے ہمیں صرف دغا اور دھوکا ہی ملا ہم جانتے تھے کہ سندھی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے و الے غریب سندھیوں کے حقیقی نمائندئے نہیں ہے بلکہ وہ جاگیر دار اور وڈیرے ہیں جو سندھ اور اس دھرتی کے وسائل پر قابض ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبر1988ء حیدرآباد آج بھی ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے ہم یہ زخم نہیں بھولے لیکن ارباب اختتار بتائے بانیان پاکستان کی نسل کو کس جرم میں خون میں نہایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر قابض لوگ کہتے ہیں کہ سندھ کا 60فیصد فنڈ شہری علاقوں پر خرچ ہوتا ہے جو غلط بیانی ہے 7اور8سالوں میں 800سو ارب روپوں میں سے شہری علاقوں پر صرف 20ارب روپے خرچ کئے گئے جوسندھ کا صرف02فیصد ہے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام حق پرستی سے خائف قوتیں سندھ میں نفرت اور تعصب کو فروغ دے رہی ہیں اور سندھ کے حق پرست عوام اپنے اتحاد سے انکی سازشوں کو خاک میں ملادیں گی ۔انہوں نے کہاکہ حق پرستوں نے اپنے لہو سے پیغام حق پرستی کی شمع روشن کیا اور کوئی باطل قوت اس شمع کو بجھا نہیں سکتی اور پیغام حق پرستی کا یہ پرچم ہمیشہ بلند رہے گا ۔اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قربانیوں کی ایک داستان ہے اور کوئی باطل قوت حق پرست کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ سانحہ 30ستمبر1988ء ظالم حکمرانوں کی تاریخ کا سیاہ حصہ ہے جو ہمیشہ انکی ظلم و جبر کو بیان کریگا۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہاکہ ظلم وستم کے با وجود حید رآباد کے جاں نثاروں نے اپنی جانوں کی قربا نی دے کر یہ ثابت کیاوہ پیغام حق پرستی کیلئے ہر قر بانی دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام حق وصداقت کے امین قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سا تھ ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد بدولت بہت جلد ملک سے جبر و ظلم طبقے کا خاتمہ ہوگا ۔


9/29/2024 8:24:10 PM