قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف خدمت پر مبنی ہے۔ احمد سلیم صدیقی رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ملک میں مظلوم طبقہ اپنے جائز حق بھی طلب نہیں کرسکتا اگر آواز بلند کرتا ہے تو اس پر دہشت گردی کے الزامات عائد کردےئے جاتے ہیں۔ نوید شمسی زونل انچارج
متحدہ قومی موومنٹ موجودہ دور میں حق و صداقت کی علمبردار تحریک ہے۔ سید وسیم حسین حق پرست رکن قومی اسمبلی
حیدرآباد۔۔۔ستمبر2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف خدمت پر مبنی ہے اور ہمارے معاشرے میں اسپیشل افراد کا خاص خیال رکھنا ایم کیوایم کی اوالین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی نے حیدرآباد میں PWDونگ ایم کیوایم کے زیراہتمام قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی61ویں سالگرہ اور اسپیشل افراد میں عید تحائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، PWDونگ ایم کیوایم کے ذمہ داران اور معذور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں مزید کہاکہ لوگ خدمت کے بدلے اقتدار کے طلب گار ہیں مگر قائد تحریک الطاف حسین نے خدمت کو اقتدار سے کبھی بھی مشروط نہیں کیا بلکہ عوامی خدمت کی اعلی مثالیں قائم کیں ۔انہوں نے کہاکہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اورانکو بھی وہ حقوق حاصل ہونے چاہیے جو مہذب معاشرے میں لوگوں کو حاصل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی انقلابی جدوجہد ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی بالادستی قائم کردیں گی ۔تقریب سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ملک میں مظلوم طبقہ اپنے جائز حق بھی طلب نہیں کرسکتا اگر آواز بلند کرتا ہے تو دہشت گردی کے الزامات اس پر عائد ہوتے ہیں بلکہ انکی جدوجہد کو ریاستی طاقت سے دبانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں آواز حق کو دبانے کیلئے ریاستی آپریشن کیا گیا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے مگر ماضی میں بھی ناکامی ان کا مقدر بنی اور آج بھی وہ قوتیں ناکام ہونگی۔تقریب سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ موجودہ دور میں حق و صداقت کی علمبردار تحریک ہے اور اس کی لازول جدوجہد کی بدولت ملک میں بہت جلد ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا ۔تقریب سے PWDونگ ایم کیوایم کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔