Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی 1988ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ کنور نوید


سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی 1988ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ کنور نوید
 Posted on: 9/30/2014
سانحہ 30 ستمبر حیدر آباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی 1988ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ کنور نوید
نام نہاد تجزیہ نگار اور کالم نگار ایم کیوایم پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں لیکن انہیں بے گناہ مہاجروں کا قتل عام دکھائی نہیں دیتا۔ کنور نوید 
حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ہر موقع پر شہداء کو یاد رکھتی ہے
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ کی 26برسی کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2014ء 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سانحہ 30ستمبرحیدر آباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی 1988ء پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں اور 26سال گزر جانے کے باوجود اس المناک سانحہ میں ملوث دہشت گرد آج بھی قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ 30ستمبرحیدر آباد اور سانحہ یکم اکتوبر کراچی کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر منعقدہ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ نام نہاد دانشور ،تجزیہ نگار اور کالم نگار ایم کیو ایم پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں لیکن انہیں کراچی اور حیدر آباد کے بے گناہ مہاجروں کا قتل عام دکھائی نہیں دیتا اور وہ ان خونی سانحات کا کبھی تذکرہ نہیں کرتے اور نہ ہی بے گناہ مہاجروں کے قتل عام میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حق پرست شہداء تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ہر موقع پر شہداء کو یاد رکھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں محروم عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر ملک بھر میں20صوبے بنانے کی تجویز دی ہے، مہاجروں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا گیا ہے ، ایم کیوایم جس طرح پاکستان میں تمام طبقات ، قومیتوں ، مذہبی اکائیاں کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتی کا ذکر کرتی ہے اسی طرح مہاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھی آواز بلند کرتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ پہلے روز سے یہ ہی ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں اور اسی ضمن میں ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ نے 27اگست تک کا لوکل باڈیز کے قوانین وضع کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں حکومت سندھ ناکام ہوچکی ہے اوربظاہر یہ توہین عدالت کا کیس بنتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور ماورائے آئین و قانون اقدامات کرکے کوئی بھی طاقت ایک طبقہ آبادی کو حقوق کے حصول کی جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتا ۔ 

9/29/2024 8:29:07 PM