وی آئی پی کلچر کے خلاف آوازاٹھانے والے نجی کمپنی جیری دناتا کے افسر ارجمند اظہر کو ملازمت سے برطرف کرنا قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ارجمند اظہر کو وی آئی کلچر کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ارجمنداظہر کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی تشویش کا تدارک ہوسکے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
لندن ۔۔۔ 30 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئررہنمااوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے وی آئی پی کلچر کے خلاف آوازاٹھانے والے نجی کمپنی جیری دناتا کے افسرارجمنداظہرکوملازمت سے برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ مذکورہ کمپنی کے حکام نے یہ جواز پیش کیاہے کہ ارجمند اظہر کو پہلے سے موجود دفتری شکایات کی بنیادپرملازمت سے برخواست کیاگیا ہے،اگرایساہے توان شکایات کی تحقیق کیلئے کمیٹی بنائی جائے لیکن اس وقت ملازمت سے برخواستگی سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ارجمنداظہر کووی آئی کلچرکے خلاف آوازاٹھانے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کیاگیاہے۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے جیری دناتاکی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ارجمنداظہر کوفی الفوران کی ملازمت پر بحال کیاجائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی تشویش کاتدارک ہوسکے۔