Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنے والے نام نہاد سندھی قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں کے رہنما ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ، گلفراز خان خٹک


نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنے والے نام نہاد سندھی قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں کے رہنما ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 9/29/2014
نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنے والے نام نہاد سندھی قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں کے رہنما ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ، گلفراز خان خٹک 
نئے صوبوں کے قیام پر قوم پرست اور سیاسی جماعتیں زمینی حقائق کو سچائی کے ساتھ قبول کریں اور ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عمل بند کردیں، گلفراز خان خٹک 
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام لانڈھی ٹاؤن مسلم آباد میں منعقدہ عوامی اجتماع کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔29،ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سندھ سمیت ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز ملک بھر کے مظلوم عوام کی آواز ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے نام نہاد سندھی قوم پرست اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام لانڈھی ٹاؤن مسلم آباد میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شیر ولی آفریدی اور اراکین بھی موجود تھے ۔ اجتماع میں پختون اور ہزارہ عوام سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک میں 20نئے صوبوں کی تجویز کا زبردست خیر مقدم کیا اور اسے ملک کے مظلوم عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام پر جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی ذہنیت رکھنے والوں نے قبضہ کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی جناب الطاف حسین ملک میں نئے صوبوں کی کے قیام کی بات کرتے ہیں تو اس پر چاروں جانب سے شور شرابا، سنگین نتائج اور خون خرابے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو لسانیت کا رنگ دیکر جس طرح سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے اس سے دنیا بھر کے باشعور افراد بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک میں مظلوم قومیتوں کے جائز حقوق کو کس بری سے پامال کیاجارہا ہے اور اس پر قبضہ برقرار رکھنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اور قتل و غارتگری کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین سچے لیڈر ہیں اور ان کے جائز مطالبات ، باتوں اور تجاویز کو اب جوبھی رد کرے گا عوام اسے مسترد کردیں گے ۔ گلفراز خان خٹک نے نام نہاد سندھی قوم پرستوں اور سیاسی ومذہبی جماعتو ں کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ صوبوں کے قیام کے لئے اٹھنے والی آواز کو ماضی کی طرح طاقت ،قتل و غارتگری اور سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہرگز دبایا نہیں جاسکتا لہٰذازمینی حقائق کی سچائی کو کھلے دل کے ساتھ قبول کریں اور ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عمل بند کردیں ۔ 

9/29/2024 8:26:29 PM