Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کل بروزہفتہ شام 5بجے جنرل ورکرزاجلاس سے اہم خطاب کروں گا۔الطاف حسین
Posted on: 9/27/2014
کارکنوں ہمدردوں، ماؤں بہنوں بزرگوں سے اہل وطن سے اپیل کروں گاکہ اجلاس میں بھرپورتعدادمیں شریک ہوں
صحافی بھائیوں اوراینکرپرسنزسے گزارش کرتاہوں کہ آپ مجھ پر تنقیدکریں لیکن میری بات ضرورسنیں اوراس پر غورکریں
مسلح افواج کاہرطرح کاساتھ دیا لیکن اسٹیبلشمنٹ ،اسکے اداروں اورایجنسیوں نے ہمارے جذبات کی قدرنہیں کی
میں اب تک نہیں سمجھ سکاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض لوگوں کو ایم کیوایم سے کیابغض وبیر ہے
جب بھی میں ایم کیوایم کی تطہیر کیلئے تنظیم نو کرتاہوں اورایم کیوایم سے چوراچکوں کی صفائی کاعمل شروع کرتاہوں تواسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف حرکتیں شروع ہوجاتی ہیں
لندن۔۔۔ 26 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں کل بروزہفتہ شام 5بجے جنرل ورکرزاجلاس سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم خطاب کروں گا اورقوم سے اپنے دل کی باتیں کروں گا۔اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ایم کیوایم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپورکرداراداکیاہے اورکررہی ہے،1978ء میں آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن قائم کی گئی جسے عوامی سطح پر تبدیل کرتے ہوئے 1984ء میں مہاجرقومی موومنٹ قائم کی گئی ۔ پھرپورے ملک کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کیلئے اس کادائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیاگیا۔اس روزسے لیکرآج تک متحدہ قومی موومنٹ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتی جارہی ہے۔پورے ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے والی مسلح افواج کاہرطرح کاساتھ دیا، ان کیلئے ملین ریلی نکالی ،کروڑوں لوگوں کے سامنے کھڑے ہوکرمسلح افواج کو سیلوٹ پیش کیا،ہم نے کسی پر احسان نہیں کیا، یہ ہمارافرض تھا مگربدقسمتی سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اوراس کے اداروں اورعسکری ایجنسیوں نے ہمارے جذبات کی قدرنہیں کی، میں اب تک نہیں سمجھ سکاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض لوگوں کو ایم کیوایم سے کیابغض وبیر ہے کہ جب بھی میں ایم کیوایم کی تطہیر کیلئے تنظیم نو کرتاہوں اورایم کیوایم سے چوراچکوں کی صفائی کاعمل شروع کرتاہوں یاکارکنوں کی فکری تربیت کیلئے فکری نشستیں کرتاہوں تواسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف حرکتیں شروع ہوجاتی ہیں، فسادات، ٹارگٹ کلنگز کی شکل میں رکاوٹیں ڈالی جانے لگتی ہیں۔جناب الطا ف حسین نے اعلان کیاکہ میں کل ( بروزہفتہ ) شام پانچ بجے کارکنوں کے اجلاس میں دل کی باتیں کروں گا اوربتاؤں گاکہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح اسلام آبادمیں تواحتجاج کرنے والوں سے نرمی سے پیش آتی ہے لیکن کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ لوگوں کوگرفتارکرکے تشددکیاجاتاہے،کتنی ہی مائیں اپنے بیٹوں کی گرفتاریوں اورتشددکے صدمے کے باعث ہارٹ اٹیک کاشکارہوچکی ہیں۔ میں تمام کارکنوں ہمدردوں، ماؤں بہنوں بزرگوں سے اہل وطن سے اپیل کروں گاکہ وہ اجلاس میں بھرپورتعدادمیں شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں صحافی بھائیوں اوراینکرپرسنزسے گزارش کرتاہوں کہ آپ مجھ پر تنقیدکریں لیکن میری بات ضرورسنیں اوراس پر غورکریں، بنگالیوں پر بھی بہت تنقید کی گئی تھی اورظلم کانشانہ بنایاگیا تھا لیکن یادرکھئے کہ اللہ تعالیٰ بہتر انصاف کرنے والاہے۔ ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں آج بھی پاکستا ن کے لئے دعاگوہوں کہ وہ غیرمتعصب جرنیلوں کو آگے لیکر آئے جواپنے گھربھرنے کے بجائے قوم کے لوگوں کے بھوکے پیٹ بھرنے کیلئے کام کریں۔
4/28/2025 5:08:50 PM
پاکستان پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں،ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ
...
27 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملے کے واقعہ پر انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ م
...
25 Apr 2025
پہلگام میں دہشت گردحملہ علاقائی امن اور خطے کی صورتحال کے لئے نہایت
...
23 Apr 2025
لاہورہائیکورٹ کاتین رکنی لارجربینچ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف
...
21 Apr 2025
معروف ناول نگار، صحافی، شاعر اورادبی شخصیت ایچ اقبال کے انتقال پر ایم
...
19 Apr 2025
پاکستان کی معاشی زبوں حالی اورکرنسی کی قدرمیں گراوٹ کی ذمہ داری کس پ
...
18 Apr 2025
ریاست ماں ہوتی ہے، کیا ریاست کارویہ اپنے بچوں کے ساتھ ماں جیسا ہے؟.الط
...
14 Apr 2025
گزشتہ تین روز کے دوران کراچی اورحیدرآباد سے ایم کیوایم کے دردرجن سے
...
13 Apr 2025
صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کراچی اورحیدرآباد میں ایم کیوایم
...
12 Apr 2025
ایک سازش کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں دوبارہ سے پرانی کہانیو
...
12 Apr 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us