Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجودسندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے-4 کاتاحال آغاز نہیں کیا گیا،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل


وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجودسندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے-4 کاتاحال آغاز نہیں کیا گیا،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل
 Posted on: 9/26/2014
وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجودسندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو فراہمی آب کے منصوبے کے-4 کاتاحال آغاز نہیں کیا گیا،حق پرست سینیٹر نسرین جلیل 
ڈھا ئی کروڑ نفوس کی آباد ی کے شہر میں یومیہ 1000ملین گیلن کے بجائے محض600ملین گیلن پانی کی فراہمی کے سبب پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے
فراہمی آب کا بڑا منصوبہK4 کراچی کے شہریوں کی ضرورت ہے ،مزید تعطل سے عوام کی پریشانیوں میں شدیداضافہ ہوگا
امید ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تعطل کا شکار فراہمی آب کے منصوبےK4کے فوری آغازکیلئے اقدامات کریں گے
حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے نام توجہ دلاؤ خط 
کراچی ۔۔۔26ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام اپنے توجہ دلواؤ خط میں کہاہے کہ وزیر اعظم کی واضح ہدایت کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے تاحال کراچی کو فراہمی آب کے بڑے منصوبےK4کا آغاز نہیں کیا گیا ہے۔ حق پرست سینیٹر نے کہا کہK4منصوبہ 5سال کے عرصے میں مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ایکنک کے اجلاس میں منظور کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے آغاز سے شہر قائد کو 260ملین گیلن اضافی پانی ملنا تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈھائی کروڑ نفوس کی آباد ی والا شہر ہے جس میں کم از کم یومیہ 1000ملین گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں محض 600ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کے سبب شہر میں پانی کا شدید بحران پایا جاتا ہے جس کے سبب عوام پانی کے حصول کیلئے دست و گریباں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے گزشتہ دورۂ کراچی میں وفاقی وزیر خزانہ کو ہدایات کی تھی کہ وہ منصوبے کی تکمیل میں تعطل سے بچنے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے50فیصد رقم سندھ حکومت کو ادا کردیں تاکہ یہ اہم منصوبہ تعطل کا شکار نا ہولیکن صوبائی وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کراچی واٹر اور سیوریج بورڈ کو پانی کی فراہمی کی لائن کے راستے میں تبدیلی کی احکامات دئیے جس کے سبب منصوبہ مزید تعطل کا شکار ہوگیا ۔ حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیر اعظم سے کہا کہ فراہمی آب کا بڑا منصوبہK4 شہر میں پانی کی فراہمی کے لئے لازم ہوچکا ہے اور اب اس منصوبے میں مزید تعطل عوام کی پریشانیوں میں اضافے کا باعث ہوگا ۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم تعطل کا شکار فراہمی آب کے منصوبےK4کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کریں گے۔

9/29/2024 6:22:48 PM