Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا لندن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار اور بابرغوری سے رابطہ


وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا لندن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار اور بابرغوری سے رابطہ
 Posted on: 9/24/2014
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا لندن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار اور بابرغوری سے رابطہ
ایم کیوایم کے سیکٹر آفس واقع اسکیم 33 پررینجرز کے چھاپے کی تفصیلات معلوم کیں
فاروق ستار اور بابرغوری ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر چھاپے ، کارکنان کی گرفتاریوں اور خواتین پر تشدد کی تفصیلات سے آگاہ کیا
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ایم کیوایم
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور بے گناہ گرفتارشدگان کورہاکرایاجائے، ایم کیوایم
ایم کیوایم ، حکومت کی حلیف جماعت ہے اور اس کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
ایم کیوایم اپنے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کرے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
لندن۔۔۔24، ستمبر2014ء
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابرخان غوری سے بات کی اور ایم کیوایم کے سیکٹر آفس واقع اسکیم 33 پررینجرز کے چھاپے کی تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آج ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر کارکنان کے اجلاس کے دوران رینجرز نے بلاجواز چھاپہ مارا اور 40 سے زائد کارکنان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتارکرلیا، چھاپہ کے دوران رینجرز کے اہلکاروں نے شدید فائرنگ اور سیکٹرآفس میں توڑپھوڑکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب گرفتارشدگان کی رشتہ دار خواتین نے اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس اہلکاروں نے انہیں فحش مغلظات بکیں اور خواتین کو بالوں سے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کرکے پرامن عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستار اور بابرغوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کہاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، ظالمانہ کارروائی کا سلسلہ فی الفور بند کرائیں اور بے گناہ گرفتارشدگان کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے دفتر پر رینجرز کے چھاپے اور خواتین پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم ، حکومت کی حلیف جماعت ہے اور اس کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ اس سلسلے میں رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کریں گے اورایم کیوایم کے گرفتارکارکنان کی رہائی کیلئے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس ظالمانہ کارروائی کے نتیجے میں عوامی جذبات کو قابو میں رکھنے کیلئے اپنا کرداراداکریں اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کریں۔ 

9/29/2024 6:21:39 PM