Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔الطاف حسین


ایم کیوایم اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 9/24/2014
ایم کیوایم اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ۔الطاف حسین
قیام امن کیلئے ایم کیوایم کی کوششوں کوسراہنے کے بجائے ایم کیوایم کوہی ظلم کانشانہ بنایاجارہاہے
اسلام آبادمیں ٹی وی اسٹیشن، پارلیمنٹ ہاؤس اوردیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ تونہایت نرمی سے پیش آیا جارہا ہے لیکن ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں کوبلاجوازگرفتارکیاجارہاہے،
یہ طرزعمل لوگوں میں محبتوں کونہیں بلکہ نفرتوں کوجنم دے گا
ان ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ فی الفوربندکیاجائے اوراسکیم 33سے گرفتارکئے گئے ، تمام کارکنوں کورہاکیاجائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 24 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے اسکیم 33کے سیکٹرآفس پررینجرزکے چھاپے اورکئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم توکراچی میں قیام امن کیلئے بھرپورکوششیں کررہی ہے لیکن اس کی ان کوششوں کوسراہنے کے بجائے ایم کیوایم کے ساتھ جس طرح کارویہ اختیار کیا جارہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اسکیم 33میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس جوکہ حق پرست ارکان اسمبلی کارابطہ آفس ہے وہاں تنظیمی اجلاس جاری تھاکہ رینجرزنے ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر چھاپہ مارااورمتعدد کارکنوں کوگرفتارکرلیا ، جب وہاں علاقے کی خواتین آئیں توانہیں بھی زدوکوب کیاگیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ایم پی اے فیصل سبزواری اس اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے توانہیں بھی روک دیاگیااوراپنے ہی آفس جانے نہیں دیاگیا۔جناب الطاف حسین نے اس چھاپے اورگرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف تو کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد عناصر ہیں جوپولیس ورینجرزاورسرکاری ونجی املاک پر حملے کررہے ہیں ، دھماکے کررہے ہیں اورکھلے عام دہشت گردی کررہے ہیں لیکن ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے دفاتر پرچھاپے مارے جارہے ہیں، بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے اورانہیں تشددکانشانہ بنایا جارہا ہے جوسراسرظلم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ کیسی دوعملی ہے کہ اسلام آبادمیں ٹی وی اسٹیشن، پارلیمنٹ ہاؤس اوردیگر سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ تونہایت نرمی سے پیش آیاجارہاہے لیکن پرامن سیاسی سرگرمیاں انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کو بلاجوازگرفتارکیاجارہاہے ۔ یہ طرزعمل لوگوں میں محبتوں کونہیں بلکہ نفرتوں کوجنم دے گالہٰذامیں صدرممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ ان ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اوراسکیم 33سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کورہاکیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے ان گرفتاریوں کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والی خواتین اورمکینوں پر پولیس کی فائرنگ اورتشددکی بھی شدیدمذمت کی ۔

9/29/2024 6:25:29 PM