حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی والدہ کو پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد ہدیٰ ، نارتھ ناظم آباد میں بعد ظہر ادا کی گئی
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی
ایم کیو ایم کے کارکنان کے علاوہ مرحومہ کے عزیزواقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت
کراچی۔۔۔23، ستمبر2014ء
حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی والدہ محترمہ کو منگل کے روز بعد نماز ظہر پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ہدیٰ نارتھ ناظم آباد میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، کنور خالد یونس ،احمد سلیم صدیقی ، سید شاکر علی ، عبدالحسیب ، خالد سلطان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ ایم کیو ایم کے ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیزواقارب کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی