حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔23، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی مرحوم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارن کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین