ملک کا با شعور پختون نئے صوبوں کے قیام کیلئے الطاف حسین کے مطالبے کی صد فیصد تائید کرتاہے، پختو ن آرگنائزنگ کمیٹی
نام نہاد سیاستدان عوامی مطالبے کو عصبیت کا رنگ دے کر محروم عوام کے جذبات مجروح کر رہے ہیں، شیر ولی آفریدی
ایم کیو ایم کی پختو ن آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم اجلاس سے انچارج شیر ولی آفریدی کا خطاب
کراچی ۔۔۔22ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے شعبہ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شیر ولی آفریدی نے کہاکہ آج ملک میں مختلف سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے تبدیلی کے جھوٹے نعروں کے ذریع عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں اور مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ، لیکن جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے افرا تفری کے اس عالم میں بھی ملک کے محروم عوام کے حق کیلئے آواز بلند کی ہے اور پاکستان کو بچانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کیا ہے لیکن نام نہاد سیاسی و قوم پرست جماعتیں انکے اس جائزمطالبے کو عصبیت اور لسانیت کا رنگ دے کر ملک کے کونے کونے میں بسنے والے عوام کے جذبات مجروح کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات دبانے کیلئے 2فیصد مراعات یافتہ طبقہ سر گرم ہوگیاہے اور چاہتاہے کہ پاکستان کو معاشی و سماجی طور سے غیر مستحکم کرکے یہاں بسنے والے محروم عوام کو اپنا غلام بنالے ۔شیر ولی آفریدی نے کہا کہ آج ملک کا با شعور پختون جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے ہیں اور ملک میں نئے انتظامی یونٹو کے انکے مطالبے کی صد فیصد تائید کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اجلاس میں پختو ن آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پختون ذ مہ داران ، کارکنان اورپختون عوام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اجلاس کے اختتام پر ملک میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی گئی ۔