Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی


صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی
 Posted on: 9/7/2026 1

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی _____________________ کراچی ۔۔۔7ستمبر2026ء متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ساڑھے چار ماہ سے یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاج کرنے والے اہلِ خانہ کی گرفتاری اور پرامن مظاہرین پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا کہ یرغمال ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے پر امن مظاہرہ کررہے تھے اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کی ایماء پر سفاک پولیس اہلکاروں نےمظلوم خواتین، بچوں اور بزرگوں کو تشدد کانشانہ بنایا، ان کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور مظاہرین کو گرفتاری کرکے یزیدیت کی انتہا کردی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پر تشدد ریاستی بے حسی کی انتہا ہے۔ اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کرنا جرم نہیں۔ سی ای سی نے وفاقی حکومت اور وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ مغوی پاکستانیوں کی فوری رہائی کے لیے مؤثر سفارتی اقدامات کیے جائیں اور تمام گرفتار شدگان کوفوری رہا کیا جائے۔

9/10/2026 2:56:17 AM