Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہیں ہے بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے، نفرت انگیز ہے


 وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہیں ہے بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے، نفرت انگیز ہے
 Posted on: 9/6/2026 1

وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہیں ہے بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے، نفرت انگیز ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کے اس بیان سے پشتونوں، بلوچوں اورسندھیوں کا کتنا دل دُکھا ہوگا؟ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہل پنجاب سے میرا سوال ہے کہ کیا آپ لوگ بلوچوں، سندھیوں، پختونوں، ہزاروال، کشمیریوں، سرائیکیوں، گلگتیوں،  بلتستانیوں اورشمالی وجنوبی وزیرستان کے عوام کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ محترمہ مریم صفدر نے یہ بیان کیوں دیا کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک یعنی افغانستان، انڈیا اورایران سے خطرہ نہیں ہے بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے؟ یہ بیان انتہائی افسوسناک ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب بی بی مریم صفدر کے اس بیان سے پشتونوں، بلوچوں اورسندھیوں کا کتنا دل دُکھا ہوگا؟ 
جہاں تک بلوچستان کا تعلق ہے تو صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی نہیں بلکہ مزاحمت ہورہی ہے۔گزشتہ دنوں صوبہ بلوچستان میں فوج کے اہلکاروں کو قتل کرکے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی جوافسوسناک ہے۔ غلط عمل کسی بھی جانب سے ہو وہ غلط ہی قراردیا جائے گا۔ اسی طرح بلوچوں کا ماورائے عدالت قتل کرنا، انہیں ہیلی کاپٹرسے پھینکنا، بلوچوں کی لاشوں کو ویگو ڈالے سے باندھ کرسڑک پرگھسیٹنے کا عمل بھی سراسر غلط ہے۔ یہ عمل اس لئے کیا گیا تاکہ بلوچوں میں خوف پھیلے لیکن ایسے عمل سے خوف نہیں بلکہ ردعمل کاجواز پیدا ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بلوچ سرمچار پنجابیوں کوماررہے ہیں، جبکہ ایسی وڈیوزآتی ہیں کہ بلوچ سرمچارگاڑیوں میں لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرتے ہیں اور سویلین کوجانے دیتے ہیں۔ 
کشمیر میں حالیہ انتخابات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ مریم صفدر صاحبہ کشمیر گئی تھیں اور انہوں نے انتخابی مہم چلائی تھی تو وزیراعلیٰ پنجاب کے مذکورہ بیان سے کیا کشمیریوں کے دل نہیں دُکھیں گے؟ بی بی مریم صفدر کا بیان پاکستان کے عوام میں نفرت، تعصب اورشاؤنزم اورملک میں تقسیم درتقسیم پھیلانے کے مترادف ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے یہ عمل سنگین غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر براجمان مریم صفدر کو ایسی زبان استعمال کرنے سے قبل اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کرپاکستان کے عوام کے درمیان نفرتیں، تعصب اورعصبیتیں نہیں پھیلانا چاہیے کیونکہ اگر کسی اور صوبے کاوزیراعلیٰ،پنجاب کی وزیراعلیٰ کے خلاف ایسی ہی زبان استعمال کرنے لگے تو یقینا انہیں بھی اچھا نہیں لگے گا۔

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 466  ویں فکری نشست سے خطاب 
6، ستمبر2026ء



9/9/2026 5:25:04 PM