Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کوبجھائیں ……الطاف حسین


کمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کوبجھائیں ……الطاف حسین
 Posted on: 7/14/2026

حکمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کوبجھائیں ……الطاف حسین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کہنے کوایک آزاد اورخودمختارملک ہے لیکن درحقیقت پاکستان آزاد مملکت نہیں بلکہ امریکی مفادات کی چھاؤنی بنا ہوا ہے۔یہ حقیقت انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم،آرمی چیف اورتمام سول وعسکری حکمراں امریکہ کے مفادات کےلئے لگے ہوئے ہیں۔اپنے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، بلوچستان ہاتھوں سے نکل رہا ہے، وہاں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے،کئی روز سے پولیس کے شہید اہلکاروں کےورثاء اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر دھرنا دیے ہوئے ہیں، پختونخوا میں خون بہہ رہا ہے، کشمیرمیں آگ لگی ہوئی ہے،کشمیریوں نے اپنے حقوق مانگے توانہیں ان کے حقوق دینے کے بجائے ان پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، شہید ہونے والوں کی لاشیں تک اہل خانہ کونہیں دی جارہی ہیں، وہاں خوراک جانے کے راستے بند کردیے گئے ہیں، ریاستی مظالم کے خلاف پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے۔آخر فوج اپنے ہی لوگوں پر کیوں چڑھائی کررہی ہے؟ اپنے ہی لوگوں کوکیوں مار رہی ہے؟ حکومت کے خلاف آوازاٹھانے والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پورے ملک میں بے چینی ہے، مگر پاکستان کے حکمراں امریکی مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں اور دنیا بھر میں جارہے ہیں لیکن ان کے پاس اپنے گھر کی آگ بجھانے اور لوگوں کی فریادیں سننے کےلئے وقت نہیں ہے۔ پاکستان کے فوجی جرنیل، وزیراعظم اور وزیرداخلہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کراتے پھر رہے ہیں، کیا اس کام کیلئے دنیا کے 52 اسلامی ممالک میں صرف پاکستان واحد مسلم ملک رہ گیا ہے؟ میں حکمرانوں سے کہوں گا کہ خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کا حصہ بننے اور ان کے مفادات کی آگ میں کودنے کے بجائے اپنے گھرکی آگ کو بجھائیں، اپنے ملک کی فکر کریں، عوام کوان کے حقوق دیں، ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 430 ویں فکری نشست سے خطاب   12جولائی 2026ء مکمل فکری نشست دیکھیے👇 youtu.be/kIrON-AsQFg?si


7/21/2026 2:07:13 AM