Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب کے ڈسٹرکٹ کاہنہ میں بچوں کے ٹیوشن سینٹرکی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں 14بچوں کے جاں بحق اوردرجنوں بچوں اور ٹیچرز کے زخمی ہونے کاواقعہ ایک المناک سانحہ ہے الطاف حسین


 پنجاب کے ڈسٹرکٹ کاہنہ میں بچوں کے ٹیوشن سینٹرکی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں 14بچوں کے جاں بحق اوردرجنوں بچوں اور ٹیچرز کے زخمی ہونے کاواقعہ ایک المناک سانحہ ہے الطاف حسین
 Posted on: 6/30/2026

پنجاب کے ڈسٹرکٹ کاہنہ میں بچوں کے ٹیوشن سینٹرکی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں 14بچوں کے جاں بحق اوردرجنوں بچوں اور ٹیچرز کے زخمی ہونے کاواقعہ ایک المناک سانحہ ہے، میں اس سانحے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکرتاہوں۔  اس سانحے کے بارے میں پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کاہنہ میں ٹیوشن سینٹرکی چھت پر تعمیراتی کام ہورہا تھا جبکہ گراؤنڈ فلورپر بچے ٹیوشن پڑھ رہے تھے۔ تعمیراتی کام کے دوران چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں بچے اور ٹیچرز دب گئے جن میں 14 بچے معصوم جاں بحق ہوگئے اور کئی بچے زخمی ہوگئے۔ ان بچوں کی عمریں چھ سال سے 12سال کے درمیان تھیں۔ اس سانحہ میں معصوم بچوں کی شہادت پرمیرادل خون کے آنسو رورہاہے، میں اس سانحے پر ان بچوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ شہیدبچوں کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطا فرمائے اورزخمی ہونے والے بچوں کوصحت عطاکرے۔  میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتاہوں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اوراس کے ذمہ داروں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔  الطاف حسین


6/30/2026 12:08:48 PM