Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کانتیجہ ہے


 سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کانتیجہ ہے
 Posted on: 1/18/2026

سانحہ گل پلازہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت کی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کانتیجہ ہے #GulPlazaFire فیلڈمارشل عاصم منیر خدارا کراچی کو مکمل تباہی سے بچائیں ا ورسندھ کو پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے نجات دلائیں  ………………………………………… کراچی میں گل پلازہ کے سانحے کی ہولناکی اور قیامت خیز مناظر دیکھ کر میرادل خون کے آنسو رورہاہے، یہ سانحہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی بے حسی، مجرمانہ غفلت اور کراچی دشمنی کانتیجہ ہے۔میں فیلڈمارشل عاصم منیر سے دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ وہ پاکستان کے معاشی دارالحکومت کراچی کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچائیں اور سندھ کو کراچی دشمن پیپلزپارٹی سے نجات دلائیں۔  گل پلازہ میں رات دس بجے آگ لگی، پلازہ کے تاجراوردکاندار خود بتارہے ہیں کہ آگ لگتے ہی انہوں نے انتظامیہ کوآگاہ کردیالیکن فائربریگیڈ بہت تاخیرسے پہنچی جس کی وجہ سے آگ پورے پلازہ میں پھیل گئی اورآگ بجھانے کےلئے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں میں بھی پانی ختم ہوتاچلاگیا، وہاں نہ انتظامیہ پہنچی، نہ وزیراعلیٰ سندھ اورنہ ہی وزراء پہنچے اورنہ ہی میئرڈپٹی میئر پہنچے، تاجربے یارومددگار تھے، میں گل پلازہ کےتاجروں اوردیگر متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتاہوں۔  پیپلزپارٹی 60سال سے سندھ میں حکومت کررہی ہے، یہ صرف لوٹ مارکررہی ہے، اسے شہراوراس کے عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی کے فائربریگیڈ کوبھی بہتر نہیں کیاکیونکہ اس کے لئے جوپیسہ ہوتاہے وہ پیپلزپارٹی کی کرپشن کی نذرہورہاہے۔جس طرح گل پلازہ میں حکومت سندھ کی مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاہے اس سے لگتاہے کہ حکومت نے پلازہ کودانستہ جلنے دیا۔ پیپلزپارٹی نے رشوتیں لے لیکر سندھ کوتباہ کردیاہے، کراچی جیسے شہر کودیہات میں تبدیل کردیاہے جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں کی صورتحال بھی تباہ حال ہیں۔  پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کے شہریوں سے ٹریفک قوانین، نئی نمبرپلیٹس اورای چالان کے ذریعے بھاری ٹیکسزوصول کررہی ہے جبکہ کراچی میں ہیوی ٹرالرز،ڈمپر، ٹینکرز اورٹرکوں کو دن میں بھی شہرمیں دندنانے کی اجازت دے رکھی ہے جو روزانہ شہریوں کوکچل رہے ہیں، دوسری طرف شہرمیں نالے اورگٹرکھلے ہوئے ہیں اور شہرکے معصوم بچے مین ہول میں گرکراپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں اور پیپلزپارٹی کی میئرشپ میں بلدیاتی اداروں کومین ہولوں پر گٹرکے ڈھکن تک رکھنے کی کوئی توفیق نہیں ہورہی ہے۔اس طرح کراچی کے شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔  ایک طرف توپیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نے سندھ کے تمام اداروں میں اربوں روپوں کی رشوت وصول کرنے کابازارگرم رکھاہے تو دوسری طرف پیپلزپارٹی کے کر پٹ وڈیرں نے ایسےجرائم پیشہ دہشت گردوں کے گروہ تشکیل دیدیے ہیں جوکراچی کے صنعتکاروں، بلڈرز، تاجروں او ردکانداروں  کو کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے لئے روزانہ دھمکی آمیز کالز کررہے ہیں،انہیں بھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں،جوشہری ان دہشت گردوں کو بھتے دینے دے انکارکرتے ہیں،ان پر قاتلانہ حملے کئے جارہے ہیں اورحکومت سندھ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزکررہی ہے۔   میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیرسے اپیل کرتاہوں کہ وہ خدارا پاکستان کے معاشی دارالحکومت کراچی کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچائیں اور سندھ کو پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے نجات دلائیں۔میں سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورتمام متاثرین کے غم میں برابرکاشریک ہوں  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 378ویں فکری نشست سے خطاب 17  جنوری 2026ء


1/19/2026 12:05:57 AM